قومی

Farooq Abdullah On Pakistan: فاروق عبداللہ پاکستان پر برہم، بولے 75 سال میں کشمیر پاکستان نہ بنا تو اب کیا بنے گا؟

Farooq Abdullah On Pakistan: نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے گاندربل میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں پر پاکستان کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان نہیں بنے گا۔

فاروق نے کہا کہ یہ بہت دردناک واقعہ ہے۔ غریب مزدوروں کو درندوں نے شہید کیا۔ ایک ڈاکٹر بھی جان کی بازی ہار گئے۔ اب بتاؤ ان درندوں کو کیا ملے گا؟ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان بنے گا؟

فاروق عبداللہ نے پاک بھارت دوستی پر کیا کہا؟

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’وہ (دہشت گرد) وہاں (پاکستان) سے آرہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ معاملہ ختم ہو۔ آئیے آگے بڑھیں، مشکلات پر قابو پالیں۔ میں پاکستان کے حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر وہ بھارت سے دوستی چاہتے ہیں تو یہ سب روکنا ہوگا۔ کشمیر ، پاکستان نہیں بنے گا، نہیں بنے گا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ مہربانی کرکے ہمیں عزت سے جینے دیں، ہمیں ترقی کرنے دیں۔ کب تک ہمیں مصیبت میں ڈالتے رہو گے؟ آپ نے 47 سے شروع کیا، بے گناہوں کو مارا گیا۔ جب 75 سال میں پاکستان نہیں بنا تو اب کیا بنے گا؟

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ اللہ کے لیے اپنے ملک اور ترقی کو دیکھو۔ ہمیں خدا پر چھوڑ دو، ہم مشکلات سے نکلنا چاہتے ہیں، ہم غربت اور بے روزگاری سے نکلنا چاہتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اس سب کو روکے۔

یہ بھی پڑھیں- Supreme Court: سپریم کورٹ نے غیر مسلم طلباء کو مدارس سے نکالنے پر لگائی روک، یوگی حکومت کو جاری کیا نوٹس

کب ہوا دہشت گرد حملہ؟

اتوار (20 اکتوبر) کو، سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ پر ایک سرنگ کی تعمیر کے مقام پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک ڈاکٹر اور چھ مزدور مارے گئے۔ اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے یہ حملہ اس وقت کیا جب گنڈ، گاندربل میں ٹنل پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدور اور دیگر ملازمین شام دیر گئے اپنے کیمپ واپس جا رہے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

55 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago