قومی

Youtuber Manish Kashyap Surrender: یوٹیوبر منیش کشیپ نے کیا سرینڈر، گھر پر شروع ہوئی تھی قرقی کی کارروائی، ای او ڈبلیو کرے گی پوچھ گچھ

Youtuber Manish Kashyap Surrender in Bihar: بہار کے یوٹیوبر منیش  کشیپ نے پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا ہے۔ گزشتہ کافی وقت سے پولیس ان کی تلاش کر رہی تھی۔ اس سے پہلے اکنامک آفنس یونٹ (ای ڈبلیو یو) نے منیش کشیپ اور ان کے یوٹیوب چینل کے چار بینک اکاؤنٹ کو فریز کردیا تھا۔ ان کے چار الگ الگ اکاونٹ میں 42 لاکھ روپئے سے زیادہ کا رقم ملا تھا۔ اس کے ساتھ ہی گھر کی قرقی پر کارروائی شروع کر دی گئی تھی، جس کے بعد ہی یو ٹیوبر نے سرینڈر کردیا ہے۔

دراصل، منیش کشیپ پر تمل ناڈو میں بہاری مزدوروں کی مبینہ پٹائی اور تشدد کے معاملے میں فرضی اور خوفزدہ کرنے والے ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرنے کا الزام لگا ہے۔

اکنامک آفنس یونٹ کو سونپے جانے کا امکان

اطلاع کے مطابق، منیش کشیپ نے جگدیش پور تھانے میں سرینڈر کیا ہے اب ان کو اکنامک آفنس یونٹ (ای ڈبلیویو) کو سونپا جاسکتا ہے۔ یہاں ای ڈبلیو او ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ بتادیں کہ عدالت کے حکم کے بعد تھانوں کی پولیس منیش کشیپ کے گھر پر قرقی ضبطی کے لئے پہنچی تھی۔ ان کے گھر پر بلڈوزر چلائے گئے۔ منیش کا گھر بتیا کے سمجھولیہ تھانہ کے تحت موہرا ڈونگرے گاؤں میں ہے۔

منیش کے ان اکاؤنٹ سے برآمد ہوئے تھے اتنے روپئے

اکنامک آفنس یونٹ نے منیش کشیپ کے چار بینک کھاتوں کو بند کردیا تھا۔ ای ڈبلیو یو نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ منیش کے ایس بی آئی کے اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 37 ہزار 496 روپئے، آئی ڈی ایف سی کے اکاؤںٹ میں 51 ہزار 69 روپئے، ایچ ڈی ایف سی بی بینک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 37 ہزار 463 روپئے ہیں اور وہ ان کے وہیں سچ تک فاؤنڈیشن کے ایچ ڈی ایف سی بینک اکاؤنٹ میں 34 لاکھ 85 ہزار 909 روپئے جمع ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

5 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

26 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

39 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

1 hour ago