دہلی میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ای وی ایم کو لے کر بحث تیز ہوگئی ہے۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہےکہ انہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ (بی جے پی) مشینوں میں 10 فیصد ووٹوں میں ہیرا پھیری کر سکتے ہیں۔ اس لیے جھاڑو کو اس طرح ووٹ دیں کہ عام آدمی پارٹی کو 10 فیصد سے زیادہ کی برتری حاصل ہو۔ کیجریوال کے اس بیان پر مرکزی وزیر للن سنگھ نے جوابی حملہ کیا ہے۔
للن سنگھ نے کہاکہ اروند کیجریوال کو لگتا ہے کہ انہوں نے اب مان لیا ہے کہ وہ دہلی کا الیکشن ہار رہے ہیں۔ وہ خود بھی ہار رہے ہیں اور ان کے منیش سسودیا بھی ہار رہے ہیں۔ جب انہیں یہ احساس ہوا کہ اب اگر ہم ہار ہی رہے ہیں تو ایک وجہ تیار کی جائے تو انہوں نے ابھی سے ای وی ایم کو نشانہ بنانا شروع کر دیاہے۔ مرکزی وزیر للن سنگھ نے کہا کہ اس ملک میں ای وی ایم کون لایا؟ کانگریس پارٹی،اب وہ ہار رہے ہیں تو پہلے سے ایک وجہ اپنے لئے تیار کر رہے ہیں۔
مرکزی وزیر للن سنگھ نےکانگریس پارٹی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بنگال میں جیت گئے تو ای وی ایم ٹھیک ہے۔ اگر آپ تلنگانہ میں جیت گئے تو ای وی ایم ٹھیک ہے۔ اگر آپ کرناٹک میں جیت گئے تو ای وی ایم ٹھیک ہے۔ اگر آپ ہریانہ میں ہار گئے تو ای وی ایم خراب ہے۔ اگر آپ مہاراشٹر میں ہار گئے تو کیا ای وی ایم خراب ہے۔ ای وی ایم لائے بھی خود اور اب روتے بھی خود ہی رہتے ہیں ، یہ ان کی عادت بن گئی ہے ۔ یہ صرف اور صرف آئینی اداروں اور ملک کی جمہوریت کو کمزور اور بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اروند کیجریوال نے کیا کہا؟
واضح رہے کہ اروند کیجریوال نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں، لوگ مجھے ایک ہی بات کہتے ہیں کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ یہ ووٹ کہاں جاتا ہے۔ ای وی ایم کا خیال رکھیں، یہ مشینیں بہت خراب ہیں۔ ان لوگوں نے ان مشینوں کے ساتھ بہت زیادہ چھیڑ چھاڑ کی ہوئی ہے ۔ میں دہلی کی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 10 فیصد ووٹوں کے ساتھ گڑبڑی کر سکتے ہیں۔ جھاڑو کو ووٹ دینے کے لیے نکلیں تاکہ اگر ہمیں 15 فیصد کی لیڈ ملے تو ہم 5 فیصد سے جیتیں، ہر جگہ 10 فیصد سے زیادہ لیڈ دیں۔
بھارت ایکسپریس۔
چین کی جانب سے امریکی مصنوعات پر عائد کردہ ٹیرف کا اطلاق پیر (10 فروری)…
مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان میں کام کے اوقات کو بڑھا کر…
اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر حکومت میرے بیان کو جھوٹا قرار دے کر کہے…
دہلی اسمبلی انتخابات سے ایک دن قبل ریاست کے وزیر اعلیٰ آتشی اور ان کی…
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمیں انڈیا بلاک کے…
گجرات حکومت آج یکساں سول کوڈ کے تعلق سے بڑا اعلان کر سکتی ہے۔ دوپہر…