قومی

Uniform Civil Code: اتراکھنڈ کے بعد گجرات میں بھی لاگو ہوگا یکساں سول کوڈ! وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل آج کر سکتے ہیں بڑا اعلان

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے بعد اب گجرات میں بھی یکساں سول کوڈ (یو سی سی) لاگو کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق گجرات حکومت آج اس حوالے سے اعلان کر سکتی ہے۔ چند ایام قبل یہ خبر آئی تھی کہ اتراکھنڈ کے بعد کئی دوسری ریاستیں بھی یو سی سی کو نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں، جن میں گجرات کا نام بھی تھا۔

بتایاجارہا ہے کہ گجرات حکومت آج یکساں سول کوڈ  کے تعلق سے بڑا اعلان کر سکتی ہے۔ دوپہر 12:15 بجے، گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی ایک پریس کانفرنس کریں گے جس میں یو سی سی کمیٹی کے بارے میں اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس کمیٹی میں 3 سے 5 ارکان ہوسکتے ہیں۔

کمیٹی کا آج ہوسکتا ہے اعلان 

2022 کے گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل، بی جے پی نے ریاست میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ 2023 میں لا کمیشن نے اس موضوع پر دوبارہ بحث شروع کی۔ اس نے عمل درآمد کے حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے تازہ معلومات طلب کیں۔ ایک سینئر سرکاری اہلکار کے مطابق، گجرات حکومت نے پہلے ہی ریاست میں یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کر دیا تھا۔

 اتراکھنڈ میں لاگو کیا گیا یو سی سی 

واضح رہے کہ  اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کر دیا گیا ہے۔ اب وہاں بہت سے پرانے قوانین بدل چکے ہیں، جیسے کہ اب اتراکھنڈ میں شادی کے ساتھ ساتھ، لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے والے جوڑوں کے لیے خود کو رجسٹر کرانا لازمی ہے۔

اس کے علاوہ اب اتراکھنڈ میں بیٹے اور بیٹی کے لیے والدین کی جائیداد میں برابری کا قانون نافذ ہو گیا ہے۔ اب شادی اور طلاق کے معاملات تمام مذاہب کے لیے یکساں ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Punjab Assembly elections: آئندہ برس ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات 2027 کے لیے عام آدمی پارٹی نے 31 امیدواروں کا کیا اعلان

 امیدواروں کی فہرست 12 نومبر 2026 کی تاریخ کے ساتھ جاری کی گئی ہے، جس…

40 seconds ago

Pappu Yadav Enraged By The Attack on CRPF: کولگام میں سی آر پی ایف پر حملے سے بھڑکے پپو یادو، بولے- 12 سال میں 100 سے زیادہ حملے ہوئے

سونیا گاندھی کی کتاب اور بہار کی سیاست پر بھی آزاد رکن پارلیمنٹ کا اظہار…

23 minutes ago

Punjab Elections 2027: پنجاب اسمبلی انتخابات 2027، عام آدمی پارٹی کی 31 امیدواروں پر مشتمل دوسری فہرست جاری، موجودہ 8 ارکان اسمبلی کے کٹے ٹکٹ

عام آدمی پارٹی نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے دوسری فہرست میں 31 امیدواروں کے…

29 minutes ago

PM Modi Responds to Sam Pitroda: پترودا کی تعریف پر وزیر اعظم مودی کا جواب، کہا- سیم بھائی کو دیوالی اور نئے سال کی مبارکباد

انٹرویو میں انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو…

60 minutes ago

IPL 2027: ہاردک، ارشدیپ سے لے کر رشبھ پنت تک، کس کھلاڑی نے کون سی ٹیم بدلی اور کتنے میں ہوا سودا؟

آئی پی ایل 2027 کے منی آکشن سے پہلے کھلاڑیوں کی خرید و فروخت میں…

1 hour ago