قومی

Omar Abdullah On INDIA Bloc: اپوزیشن کے متحدہ محاذ ‘’انڈیا اتحاد’’ کے تعلق سے جموں کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ کا بڑا بیان ، کہا ، ‘کبھی نہ کبھی ہمیں …’

2025 کے دہلی اسمبلی انتخابات کی مہم پیر (03 فروری) کو ختم ہو گئی۔ اس انتخاب میں انڈیااتحاد میں شامل دو سیاسی جماعتیں  عام آدمی پارٹی اور کانگریس پارٹی الگ الگ الیکشن لڑ رہی ہے۔ اس معاملہ پر جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمیں انڈیا بلاک کے ساتھ مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہماری مستقبل کی حکمت عملی کیا ہو گی۔ کیونکہ اگر ہم اس طرح بکھر گئے تو یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی اس امر کی جانب توجہ دلائی ہے اورایک دفعہ پھر سے میں اس پہلؤ کی جانب اشارہ کر رہا ہوں کہ کسی دن ہمیں انڈیا بلاک کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہماری آئندہ کی حکمت عملی کیا ہو گی کیونکہ اگر ہم اس طرح منتشر گئے تو یہ ملک کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ یہ اچھا نہیں ہوگا۔

اگر ہم اب ٹوٹ گئے تو اچھا نہیں ہوگا، عمر عبداللہ

جموں و کشمیر کے وزیر اعلی نے مزید کہا، “آخر کار، ہم بی جے پی کو روکنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ ہم کامیاب نہیں ہوئے لیکن پھر بھی پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی تعداد بڑھی ہے۔ اگر ہم اب منتشر ہو جائیں گے تو یہ درست نہیں ہو گا۔ الیکشن ہونے دیں، پھر ہم میٹنگ بلائیں گے اوراس معاملہ کھل کر بات کریں گے۔

 عام بجٹ پر عمرعبداللہ نے کیا کہا؟

انہوں نے عام بجٹ کے حوالے سے بھی اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا، “انکم ٹیکس میں چھوٹ ایک اچھی چیز ہے۔ کچھ اور چیزیں بھی ہیں جن سے متوسط ​​طبقے کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ لیکن، سب کچھ عمل درآمد پر منحصر ہے۔ نیت ہونا یہ ایک الگ چیز ہے۔ اب ہم اس پر عمل درآمد کا انتظار کر رہے ہیں۔” عمل درآمد سے متوسط ​​طبقے کو فائدہ ہوتا ہے اور لوگوں کی جیبوں میں زیادہ پیسہ آتا ہے، اس سے معیشت کو فائدہ ہوگا کیونکہ آخر کار اخراجات بڑھیں گے تو معیشت ترقی کرے گی اور ہم یہی دیکھنا چاہتے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کی مہم پیر کو ختم ہوگئی۔ انتخابات کے آخری روز تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی بھرپور کوششیں کیں۔ بی جے پی کی جانب سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جنگ پورہ، بجواسن اور دوارکا علاقوں میں پارٹی امیدواروں کے لیے ووٹ مانگے۔ دوسری طرف، عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کالکاجی اور چھتر پور میں اپنے امیدواروں کی حمایت حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Congress MP Charanjit Singh Channi: راہل گاندھی ہیرا ہیں ،انہیں تراشا جارہا ہے،پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ کا بیان

راہل گاندھی نے کہاتھاکہ وزیراعظم نے میک ان انڈیا پروگرام کی تجویز پیش کی۔ میرے…

5 minutes ago

کام کے اوقات 70 سے 90 گھنٹے فی ہفتہ بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے: حکومت نے پارلیمنٹ میں دی جانکاری

مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان میں کام کے اوقات کو بڑھا کر…

2 hours ago

Delhi Assembly Election: ووٹنگ سے ایک دن قبل وزیر اعلی آتشی کے خلاف ایف آئی آر درج، جانئے کیا ہے معاملہ؟

دہلی اسمبلی انتخابات سے ایک دن قبل ریاست کے وزیر اعلیٰ آتشی اور ان کی…

3 hours ago