علاقائی

Delhi Assembly Election: ووٹنگ سے ایک دن قبل وزیر اعلی آتشی کے خلاف ایف آئی آر درج، جانئے کیا ہے معاملہ؟

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات سے ایک دن قبل دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی اور ان کی پارٹی کے حامیوں کے خلاف دو کیس درج کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے جبکہ ان کے حامی کے خلاف پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ آتشی پر الزام ہے کہ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ 10 گاڑیوں میں باہر گئی تھیں اور جب پولیس نے انہیں روک کر واپس جانے کو کہا تو انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی اور ان کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی اس ویڈیو کی بنیاد پر کی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار ویڈیو بناتا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ آتشی کے ایک حامی،جن کا نام  ساگر نے ، انہوں نے ویڈیو بنانے والے پولس اہلکار کی طرف ہاتھ بڑھایا، جس کی وجہ سے ان کا موبائل نیچے گر گیا۔ اس سے پہلے ساگر کے ساتھ کھڑے ایک اور شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، “دوست ہماری ویڈیو بھی لے لو۔”

آتشی کا رد عمل 

عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی نے دہلی پولیس کی طرف سے درج کیے گئے کیس کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا-

“راکیش بدھوری کے خاندان کے افراد کھلے عام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ میں نے خود پولیس اور الیکشن کمیشن کو بلایا اور شکایت درج کروائی، لیکن میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا! راجیو کمار جی، آپ انتخابی عمل کو کتنا برباد کریں گے؟

پولیس کے الزامات

پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور انتخابی مہم ختم ہو چکی تھی لیکن اس کے باوجود آتشی اپنے 40-50 حامیوں کے ساتھ کالکاجی علاقے میں گھوم رہی تھیں۔  ان کے ساتھ 10 گاڑیوں کا قافلہ تھا اور کئی حامی بھی موجود تھے۔ اس دوران پولیس اہلکار ویڈیو بنا رہا تھا تو حامیوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا اور اس کا موبائل گرادیا۔

دہلی الیکشن کی سیاسی ہلچل

دہلی میں 5 فروری کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔ اس بار عام آدمی پارٹی کو بھارتیہ جنتا پارٹی  اور کانگریس سے سخت چیلنج کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے مقابلہ سہ رخی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ تاہم، عام آدمی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وہ دہلی میں ایک بار پھر حکومت بنائے گی، جب کہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس بار دہلی کے لوگ عاپ کے جھوٹے وعدوں پر نہیں جھکیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

22 minutes ago

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

24 minutes ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

49 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

1 hour ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

1 hour ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago