اسپورٹس

ICC Champions Trophy:  چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں سڑکوں پر اتری فوج ، حکومت نے لیا بڑا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل پاکستان میں ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔  جہاں حکومت پاکستان نے فوج کو سڑکوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز میں نصف ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔  اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان حکومت وہاں کی سڑکوں پر فوج کے دستے تعینات کر رہی ہے۔

سہ فریقی سیریز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل پاکستان میں کھیلی جانی ہے۔  جس کے لیے سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستانی فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔  یہ سیریز 8 فروری سے شروع ہوگی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پاکستان کے میدان میں اتریں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچز کو محفوظ طریقے سے کرانے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔  لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے رینجرز کو دی گئی ہے۔  لاہور میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کے بعد 5 فروری سے فوج کی تعیناتی شروع ہو گئی ہے۔

سہ فریقی سیریز کا شیڈول

08 فروری 2025: پہلا ون ڈے، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)

10 فروری 2025: دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)

12 فروری 2025: تیسرا ون ڈے، پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (نیشنل اسٹیڈیم، کراچی)

14 فروری 2025: فائنل میچ، (نیشنل اسٹیڈیم، کراچی)

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا شیڈول

19 فروری 2025: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (نیشنل اسٹیڈیم، کراچی)

23 فروری 2025: پاکستان بمقابلہ ہندوستان (دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی)

27 فروری 2025: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی)

سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان ٹیم اسکواڈ

کپتان: محمد رضوان (وکٹ کیپر)نائب کپتان، سلمان آغا، بابر اعظم، فخر زمان، سعود شکیل، طیب طاہر، عثمان خان، فہیم اشرف، کامران غلام، خوشدل شاہ، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Congress MP Charanjit Singh Channi: راہل گاندھی ہیرا ہیں ،انہیں تراشا جارہا ہے،پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ کا بیان

راہل گاندھی نے کہاتھاکہ وزیراعظم نے میک ان انڈیا پروگرام کی تجویز پیش کی۔ میرے…

9 minutes ago

کام کے اوقات 70 سے 90 گھنٹے فی ہفتہ بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے: حکومت نے پارلیمنٹ میں دی جانکاری

مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان میں کام کے اوقات کو بڑھا کر…

2 hours ago

Delhi Assembly Election: ووٹنگ سے ایک دن قبل وزیر اعلی آتشی کے خلاف ایف آئی آر درج، جانئے کیا ہے معاملہ؟

دہلی اسمبلی انتخابات سے ایک دن قبل ریاست کے وزیر اعلیٰ آتشی اور ان کی…

3 hours ago