قومی

Jammu Kashmir Election Result 2024: ’جموں وکشمیر کے لوگوں کو سانس لینے دو…‘ نتائج کے درمیان انجینئر رشید نے کہی یہ بڑی بات

جموں وکشمیرمیں 90 سیٹوں پرتین مرحلوں میں ہوئے الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جموں وکشمیرمیں 10 سال بعد اسمبلی الیکشن ہوئے ہیں۔ اب جموں وکشمیرمیں کونسی پارٹی حکومت بنائے گی، اس کے لئے تھوڑا سا انتظارکرنا ہوگا۔ لیکن نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ نیشنل کانفرنس اورکانگریس الائنس اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ جبکہ بی جے پی 30 سے کم سیٹوں پرجیت حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ جموں وکشمیرمیں ووٹنگ کے بعد آئے ایگزٹ پول کے مطابق ہی تقریباً نتائج آرہے ہیں۔ حکومت بننے سے پہلے عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید نے نئی حکومت سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔

انجینئررشید نے کہا کہ اقتدار کوئی مستقل بات نہیں ہے۔ حکومت آتی اور جاتی رہتی ہے، جب بھی کوئی اقتدار پر بیٹھتا ہے، اس کو لگتا ہے کہ میں کبھی ہٹوں گا نہیں۔ میں گزارش کرتا ہوں کہ جموں وکشمیر کوئی عام ریاست نہیں ہے۔ ایک طرف پاکستان ہے اور دوسری طرف چین ہے۔ دنیا کی نظریں ہم پر ہیں، لوگ ہمیں دیکھ رہے ہیں۔ اس لئے کشمیرکے لوگوں پررحم کریں اور انہیں جینے دیجئے، انہیں سانس لینے دیجئے، انہیں ان کے اختیارات دیجئے اوران کوانسان سمجھئے۔ اسے ہندو-مسلم مت بنائیے۔ اسے ایک انسانیت کی حیثیت سے دیکھئے۔

وزیرخارجہ سے متعلق کہی یہ بات

انجینئررشید نے مزید کہا کہ کشمیرکا جوموضوع ہے، جیسے ہندوستان پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) پردعویٰ کرتا ہے اورپاکستان ایسٹ انڈیا (مشرقی ہندوستان) پر دعویٰ کرتا ہے۔ اگروزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اسلام آباد جا رہے ہیں تو صرف دورے کے لئے نہ جائیں اورنہ ہی دنیا کودھوکہ دیں کہ میں شنگھائی کانفرنس کے لئے گیا ہوں۔ انہیں کشمیرمیں امن کے لئے پردے کے پیچھے سے کچھ اچھا کام کرنا چاہئے اوران موضوعات پرالیکشن لڑنا چاہئے، جن میں ترقی کی بات ہو، تعلیم کی بات ہواورباقی چیزوں کی بات ہو۔

”جموں وکشمیر کے مسائل کو حل کرنا چاہئے“

عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئررشید نے آگے کہا کہ جہاں مارا ماری ہو، جہاں 35-37 سالوں سے ایک لاکھ لوگ قبروں میں سوئے ہوں، جہاں ہزاروں خاندان بھاگے ہوں، وہاں آپ سسیاست کی کیا بات کریں گے۔ اس لئے میری سبھی سے یہ گزارش ہے، جوبھی جموں وکشمیرمیں جو بھی حکومت بنائے۔ اسے جموں وکشمیرکے لوگوں اورنئی دہلی کے درمیان ایک  پُل کا کام کرنا چاہئے۔ جس سے ہماری پریشانیاں ختم ہوں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Giriraj Singh On Jalebi: ‘ملیکارجن کھڑگے کو معلوم ہونا چاہیے، وہ جلیبی…’، گری راج سنگھ کا ہریانہ کے نتائج پر راہل گاندھی پر طنز

ہریانہ انتخابات کے دوران کانگریس نے جلیبی پر بہت زیادہ داؤ لگایا۔ کانگریس کی وجے…

3 hours ago

Missiles fired at Israeli territory: حماس نے اسرائیلی علاقے میں داغے میزائل، دشمن کے کئی فوجیوں کو کر دیا ہلاک

یرغمالیوں کے بارے میں عبیدہ نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے اپنے بندیوں…

3 hours ago