قومی

Engineer Rashid interim Bail Plea: انجینئر رشید کی ضمانت عرضی پریکم جولائی کو سماعت، پارلیمنٹ میں حلف کے لئے داخل کی ہے اپیل

انجینئررشید کے نام سے مشہور شیخ عبدالرشید نے لوک سبھا الیکشن 2024 میں بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے سابق وزیراعلیٰ کو ہرا دیا ہے۔ انجینئر رشید نے جیل سے ہی الیکشن لڑا تھا اور جیت حاصل کی ہے۔ انہیں سال 2017 کے جموں وکشمیر دہشت گردانہ فنڈنگ معاملے میں گرفتار کرکے جیل میں بند کردیا گیا تھا۔ انہوں نے حلف لینے کے لئے عدالت میں عبوری ضمانت کی اپیل داخل کی تھی۔ دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) سے انجینئررشید کے ذریعہ داخل درخواست پر یکم جولائی تک جواب دینے کو کہا ہے۔ اس معاملے کی سماعت اب یکم جولائی کو ہوگی۔ عدالت نے آج کی سماعت کے دوران اسے پیرول یا ضمانت دینے سے انکارکردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کرن گپتا نے کیس کی سماعت یکم جولائی کومقررکی اوراین آئی اے کواس وقت تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ آپ کو بتدیں کہ 24، 25 اور26 جون کولوک سبھا کے نومنتخب ممبران پارلیمنٹ کوپارلیمنٹ میں حلف دلایا جائے گا۔ انجینئررشید نے رکنیت کا حلف اٹھانے کے لئے درخواست ضمانت دائرکردی ہے۔

سنجے سنگھ کی ضمانت عرضی کی دی مثال

سماعت کے دوران جج نے پایا کہ انجینئر رشید کے خلاف لگائے گئے الزامات دہلی شراب پالیسی متعلق کی منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ پر لگے الزامات سے الگ ہیں۔ جج نے یہ تبصرہ انجینئررشید کے وکیل کے دلائل کے جواب میں کیا، جنہوں نے عدالت کوبتایا کہ سنجے سنگھ کوحال ہی میں راجیہ سبھا کے رکن کے طور پرحلف لینے کے لئے حراست سے پیرول دیا گیا تھا۔ جج نے جواب داخل کرنے کے لیے این آئی اے کی درخواست کو قبول کر لیا۔ ایڈوکیٹ اوبرائے نے انجینئررشید کی ضمانت پررہائی کے لئے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ وہ جمہوری طریقے سے لڑائی کریں۔

دہشت گردانہ فنڈنگ معاملے میں جیل میں بند

انجینئررشید کے وکیل نے کہا کہ حلف اٹھانا ان کا آئینی فرض ہے۔ یہ واقعی شرمناک ہے کہ اسے حلف اٹھانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔ عدالت جیل حکام کو لوک سبھا سکریٹریٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے۔ این آئی اے کو لوک سبھا سکریٹریٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے، یا لوک سبھا سکریٹریٹ کو ہدایت دے سکتی ہے کہ وہ انجینئر رشید کے حلف لینے کی تاریخ بتائے۔ انجینئررشید این آئی اے کے ذریعہ 2017 کے جموں وکشمیردہشت گردوں کی فنڈنگ ​​کیس میں غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے الزامات کے تحت تہاڑجیل میں بند ہیں۔ این آئی اے نے اس معاملے میں لشکرطیبہ کے بانی حافظ سعید، کشمیری علیحدگی پسند لیڈریٰسین ملک اورحزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین سمیت کئی لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

14 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

35 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

48 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

2 hours ago