قومی

ED Files Case against BBC India: بی بی سی پر کسا شکنجہ! غیرملکی فنڈنگ میں بے ضابطگی سے متعلق ای ڈی نے درج کیا معاملہ

BBC India: مرکزی جانچ ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بی بی سی پر کارروائی شروع کردی ہے۔ اس نے غیرملکی فنڈنگ میں بے ضابطگی ملنے کے الزامات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ ای ڈی نے بی بی سی کے خلاف فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ایجنسی نے یہ جانکاری دی ہے۔

اس سال فروری 2023 میں انکم ٹیکس محکمہ کے افسران نے دہلی واقع بی بی سی دفتر میں چھاپہ ماری کی تھی اور اس سے متعلق دستاویزوں کی جانچ بھی کی تھی۔ انکم ٹیکس محکمہ نے اس معاملے پرآفیشیل بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایف ڈی آئی خلاف ورزی کے ایک معاملے میں بی بی سی کی جانچ کریں گے۔ اسی سلسلے میں آج ای ڈی نے بی بی سی پرغیرملکی کرنسی کی خلاف ورزی کے قانون (FEMA Funding Irregularities) کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

بیرون ملک بھیجی گئی کچھ رقم کی ادائیگی نہیں کی

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے انتظامی ادارے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے اس وقت کہا تھا کہ میڈیا گروپ بی بی سی کی آمدنی اور منافع کے اعداد و شمار جو ہندوستان میں کام کرنے والے مختلف اداروں کے ذریعہ دکھائے گئے ہیں وہ ہندوستان میں ان کے کاموں کے مطابق نہیں ہیں اور یہ کہ اس کے غیرملکی یونٹوں نے بیرون ملک بھیجی گئی کچھ رقم ادا نہیں کی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

37 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

1 hour ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

1 hour ago