وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا ردعمل
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے انکاؤنٹر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یوپی ایس ٹی ایف کی سراہنا کی ہے۔ وہیں چیف سکریٹری سنجے پرساد نے اس انکاؤنٹر کی جانکاری وزیراعلیٰ کو دی ہے۔ حالانکہ اس انکاؤنٹر کے بعد لاء اینڈ آرڈر سے متعلق میٹنگ بلائی گئی ہے۔ اس پورے معاملے میں وزیراعلیٰ کے سامنے رپورٹ رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امیش پال قتل سانحہ کے بعد سے اسد فرار چل رہا تھا۔
واضح رہے کہ 24 فروری کو امیش پال کا دن دہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں امیش پال کی بیوی نے سابرمتی جیل میں بند عتیق احمد پراہم سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے عتیق احمد سمیت اس کی اہلیہ شائستہ پروین اور اس کے بیٹے اور بھائی کے ساتھ ہی کئی شوٹروں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرایا تھا۔ تبھی سے پریاگ راج پولیس سمیت ایس ٹی ایف، کرائم برانچ اور دیگر ریاستوں کی پولیس بھی فرار ملزمین کی گرفتاری کے لئے تمام مشتبہ ٹھکانوں پر دبش دے رہی تھی۔
-بھارت ایکسپریس