قومی

Delhi Police: کتابوں سے ہٹائی گئی مغل تاریخ! اب دہلی پولیس کے کام کاج سے ہٹائے گئے اردو-فارسی کے الفاظ

Delhi Police: انگریزوں کے زمانے سے دہلی پولیس کے کام کاج خاص طورپرایف آئی آر، ڈیلی ڈائری، چارج شیٹ کا حصہ رہے اردو/فارسی کے الفاظ اب ہندی اورانگریزی کے الفاظ سے تبدیل ہونے جا رہے ہیں۔ جی ہاں، آپ بالکل صحیح پڑھ رہے ہیں، اس کے لئے دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے باضابطہ طور پر ایک سرکلرجاری کیا ہے۔ سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن داخل کی گئی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ دہلی پولیس کے روزمرہ کے کام کاج سے ایف آئی آرمیں اردو/فارسی کے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں، جو عام انسان کی سمجھ میں نہیں آتے ہیں، جس کی وجہ سے ان الفاظ کو ہندی اورانگریزی کے آسان الفاظ سے تبدیل کیا جائے، جو کسی کو سمجھنے میں مشکل نہ ہو۔

سرکلرکے ساتھ 383 الفاظ کی فہرست بھی منسلک کی گئی ہے، جنہیں ہندی اورانگریزی کے آسان الفاظ میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ تبدیلی عوامی مفاد عامہ کے سبب جاری کی گئی ہے۔ سرکلر 11 اپریل 2023 کو جاری کیا گیا ہے، جس کا موضوع ایف آئی آر، ڈیلی ڈائری کو درج کرتے وقت آسان الفاظ کے استعمال کا حکم ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ سال 2018 میں ایک عوامی مفاد عامہ کی عرضی W.P. (C) No. 6183/2018، “وشالکشی گوئل بمقابلہ یونین آف انڈیا” کے عنوان سے معزز دہلی ہائی کورٹ کے سامنے دائر کی گئی تھی۔

آسان الفاظ کا استعمال کیا جانا چاہئے

عرضی میں دہلی پولیس سے ایف آئی آر درج کرتے وقت اردو/فارسی الفاظ کے استعمال کو چیلنج دیا گیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے 07.08.2019 کو مذکورہ معاملے میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آرشکایت کنندہ کے الفاظ میں ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ کہا گیا کہ بہت زیادہ مشکل زبان یا جس کا مطلب ڈکشنری (لغت) کی مدد سے تلاش کیا جاتا ہے، ان الفاظ کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ کہا گیا کہ پولیس افسران بڑے پیمانے پرعام لوگوں کے لئے کام کررہے ہیں، ان لوگوں کے لئے نہیں جو اردو، ہندی یا فارسی الفاظ میں ڈاکٹریٹ کئے ہوں۔ ایسے میں جہاں تک ممکن ہو، ایف آئی آرمیں سادہ الفاظ استعمال کئے جائیں۔

 اردو اور فارسی الفاظ کا ہوتا رہا ہے استعمال

سرکلرکے تحت یہ گائڈ لائن جاری کی گئی ہے کہ پولیس اہلکار/افسرروزانہ (ڈیلی ڈائری) لکھتے وقت، فہرست اورچارج شیٹ جیسی چیزیں تیارکرتے وقت زیادہ سے زیادہ آسان الفاظ کا استعمال کریں، جنہیں شکایت کنندہ آسانی سے سمجھ سکیں۔ جانکاری کے مطابق، انگریزوں کے زمانے سے دہلی پولیس کے کام کاج میں اردو/فارسی کے الفاظ استعمال ہوتے رہے ہیں۔ آزادی کے پہلے سے ہی پولیس اورعدالتی کام کاج میں اردو اور فارسی کے الفاظ کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

15 minutes ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

2 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 hours ago