بی جے پی نے راویرلوک سبھا سیٹ سے ایک بارپھر موجودہ رکن پارلیمنٹ رکشا کوامیدواربنایا ہے۔ شرد پواراس سیٹ سے ایکناتھ کھڑسے کواتارنا چاہتے تھے۔ رکشا ایکناتھ کھڑسے کی بہو ہیں۔ ایسے میں انہوں نے شرد پوارگروپ کو چھوڑنا صحیح سمجھا۔
کون ہیں ایکناتھ کھڑسے؟
ایکناتھ کھڑسے جل گاوں ضلع کے مکتائی نگرسیٹ سے 6 بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وہ سال 1995 میں منوہرجوشی کی حکومت میں پہلی باروزیر بنے تھے۔ اس کے بعد وہ نارائن رانے کی حکومت میں بھی وزیربنائے گئے۔ کھڑسے نے تین جون 2016 کو دیویندرفڑنویس سے اختلاف کی وجہ سے اوربدعنوانی کے الزام میں وزیرعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد پارٹی نے انہیں کنارہ کردیا۔ اس سے ناراض ہوکرکھڑسے نے 2020 کے اکتوبرمیں این سی پی کا دامن تھاما تھا۔ وہ فی الحال ایم ایل سی ہیں۔ ان کی بیٹی روہنی این سی پی (شرد پوار) کی خواتین ونگ کی صدرہیں۔
بھارت ایکسپریس۔