قومی

PM Modi Ajmer rally: ‘رام کے بغیر کیسے کر سکتے ہیں ملک کا تصو؟’، پی ایم مودی نے راجستھان میں اپنے مخالفین جم کر برسے

PM Modi Ajmer rally: آج وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے اجمیر میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ایودھیا میں واقع رام مندر میں رام للا کی پران پرتیشٹھا ذکر کیا۔ انہوں نے بھگوان رام کا نام لے کر اپنے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’بھائیو… بہنو… آپ مجھے بتائیے کہ ایودھیا میں بھگوان رام کا جو مندر بنا… ان لوگوں (انڈیا اتحاد کے لیڈران) نے کیسی کیسی رکاوٹیں کھڑی کیں؟ انہوں نے رام للا کی پران پرتیشٹھا کی تقریب میں جانے کی مخالفت کی… یہ زیب دیتا ہے کیا؟ یہی نہیں، اگر کوئی پران پرتیشٹھا میں آگیا تو اسے 6 سال کے لیے کانگریس پارٹی سے نکال دیا گیا، کیا اس ملک میں ایسا ہو سکتا ہے بھائی؟

 

وزیر اعظم مودی نے کہا- آپ بھگوان رام کے بغیر ملک کا تصور کر سکتے ہو؟ ارے… ہمارے یہاں تو صبح و شام لوگ جب بھی ملتے ہیں تو رام رام کہہ کر شروع کرتے ہیں اور کسی کی آخری وداعی میں بھی بھگوان رام کا نام لیتے ہیں۔ اس رام کے خلاف (انڈی الائنس والوں میں)؟ اتنا غصہ..؟ یہ میرے دماغ میں نہیں بیٹھ رہا ہے بھیا!

وزیر اعظم نے کہا،  “بھگوان رام اپنے گھر میں براجمان ہیں اور رام نومی بھی آ رہی ہے۔ سج دھج کے لوگ جشن منانے جا رہے ہیں… ہم دیکھتے ہیں کہ (انڈی الائنس کے لوگ) کتنی مخالفت کرتے ہو۔‘‘

اپنی تیسری مدت کے آغاز میں بڑے فیصلے لوں گا: پی ایم

وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ انتخابات میں اپنی زبردست جیت کے لیے پراعتماد دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنی تیسری میعاد کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “اہل وطن، میں اپنی تیسری مدت کے پہلے 100 دنوں میں بدعنوانی کے خلاف مزید بڑے فیصلے لینے جا رہا ہوں۔ میں پوری طرح تیار ہوں۔ دس سال میں جو کارروائی ہوئی، وہ ٹریلر ہے۔ ’’بہت کچھ باقی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Assembly elections: تین بجے تک مہاراشٹر میں 45 فیصد اور جھارکھنڈ میں 61 فیصد سے زیادہ ہوئی ووٹنگ ،کچھ علاقوں میں معمولی جھڑپ کی خبریں

مہاراشٹر اسمبلی کے لیے آج صبح سے  ووٹنگ جاری ہے۔ جہاں حکمراں 'مہایوتی' اتحاد اس…

1 hour ago

Bulldozer demolitions stark example of executive excess: بلڈوزر سے کی گئی انہدامی کاروائی انتظامیہ کی زیادتی کی واضح مثال ہے:جسٹس بی وی ناگرتھنا

جسٹس ناگارتھنا نے کہا، "یہ حالیہ برسوں میں ایگزیکٹو کی زیادتیوں کی واضح مثال ہے۔جسٹس…

1 hour ago

Rafael Nadal Retirement:اسپین کے لیجنڈری ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ٹینس کو کہا الوداع ، آخری میچ میں ملی شکست

22 گرینڈ سلیم جیتنے کے بعد رافیل نڈال نے ڈیوس کپ میں اپنے کیریئر کا…

2 hours ago