قومی

ED again raids Amanatullah Khan: عام آدمی پارٹی ایم ایل اے امانت اللہ خان کے خلاف ای ڈی کی کارروائی، دہلی میں چار سے پانچ مقامات پر چھاپہ

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے دہلی وقف بورڈ کے ملازمین کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں منگل کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی (AAP) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان (MLA Amanatullah Khan) کے چار سے پانچ احاطوں کی تلاشی لی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کی دفعات کے تحت مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ای ڈی کے اہلکار تقریباً چار پانچ جگہوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

نومبر میں تین مبینہ ساتھی ہوئے تھے گرفتار

ای ڈی نے اکتوبر میں دہلی اسمبلی کے اوکھلا حلقہ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ اس نے نومبر میں اس معاملے میں ان کے تین مبینہ ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ خان نے دہلی وقف بورڈ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتی کے ذریعے بھاری رقم کمائی اور اس کا استعمال اپنے ساتھیوں کے نام پر غیر منقولہ جائیدادیں خریدنے میں کیا۔ اس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا، “اکتوبر میں دہلی وقف بورڈ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتی اور امانت اللہ خان کے 2018 سے 2022 تک بورڈ کے چیئرمین رہنے کے دور میں بورڈ کی جائیدادوں کو غلط لیز پر دے کر غیر قانونی ذاتی فوائد سے متعلق معاملے میں چھاپہ ماری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس 9 ریاستوں میں کرے گی اتحاد، I.N.D.I.A الائنس میں سیٹ تقسیم سے متعلق ملیکا ارجن کھڑگے کو سونپی جائے گی رپورٹ

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا الیکشن سے پہلے تلنگانہ میں کانگریس کی ایک اور بڑی کامیابی، وائی ایس شرمیلا اپنی پارٹی YSRTP کا کانگریس میں کریں گی انضمام

عام آدمی پارٹی کو تباہ کرنے کی مہم: کیجریوال

ایجنسی نے کہا کہ سی بی آئی ایف آئی آر اور دہلی پولیس کی تین شکایات نے خان کے خلاف ای ڈی کی کارروائی کی بنیاد بنائی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے الزام لگایا تھا کہ عام آدمی پارٹی کو تباہ کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے اور پارٹی لیڈران کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

RG Kar Case: ‘مقدمہ ہمارے ہاتھ میں ہوتا تو سزا موت ہوتی’، آر جی کار کیس کے فیصلے پر وزیر اعلی ممتا بنرجی برہم

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ "ہم شروع سے ہی سزائے موت کا مطالبہ…

16 minutes ago

Kareena Kapoor Religion: کرینہ کپور کس مذہب  کو فولو کرتی ہیں؟ جانئے کرینہ کپور اس مذہب کی فولو کرتی ہیں

کرینہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کے بیٹے…

20 minutes ago

Sachin Pilot on Delhi Assembly Election 2025:  دہلی اسمبلی الیکشن سے متعلق سچن پائلٹ کا بڑا دعویٰ، کہا- کانگریس متبادل کے طورپر ابھری

راجستھان کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ دہلی کی…

25 minutes ago

Kumar Vishwas sparks controversy : تمہاری بیٹی سوٹ کیس میں 36 ٹکڑوں میں ملے گی،کمار وشواس نے ایک بار پھر دیا متنازعہ بیان

آج کل کے بچے چھوٹی چھوٹی باتوں پر خودکشی کر لیتے ہیں۔ آئی فون نہیں…

2 hours ago