پڑوسی ملک پاکستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں ۔ جناح کنونشن سینٹر ، اسلام آباد میں ہورہے شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس میں ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے ایک ساتھ پاکستان اور چین کو آئینہ دکھایا ہے۔ ایس جئے شنکر نے ایس سی او میں اپنی تقریر کا آغاز 2 تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کیااور بتایا کہ ہر ایک کے اپنے عالمی اثرات ہیں۔اس دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایس سی او چارٹر سے وابستگی کا مطالبہ کیا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا کہ تعاون باہمی احترام اور خود مختار مساوات پر مبنی ہونا چاہیے،اس دوران انہوں نے 3 برائیوں – دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے خلاف اپنی بات رکھتے ہوئے پاکستان کو آئینہ دکھا یا اور کہا کہ اس کے خلاف ہر کسی کو مضبوطی کے ساتھ اوربغیر کسی سمجھوتہ کےمقابلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اعتماد کی کمی ہے یا تعاون ناکافی ہے، اگر دوستی میں کمی ہو گئی ہے اور اچھی ہمسائیگی کہیں غائب ہے، تو یقیناً خود پر غور کرنے اور اپنا گریبان جھانکنے کی ضرورت ہے اور اس کو حل کرنے کی وجوہات کو سمجھنے کی بھی ضرورت ہے۔
میٹنگ کے دوران ڈاکٹر شنکر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارا آج کا ایجنڈا ہمیں امکانات کی ایک جھلک دیتا ہے۔ صنعتی تعاون مسابقت کو بڑھا سکتا ہے اور محنت کی منڈیوں کو بڑھا سکتا ہے۔ ایم ایس ایم ای کے تعاون سے روزگار کے لیے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔البتہ تعاون باہمی احترام اور خودمختار مساوات پر مبنی ہونا چاہیے۔ اسے علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو تسلیم کرنا چاہیے۔ اسے حقیقی شراکت داری پر بنایا جانا چاہیے، یکطرفہ ایجنڈوں پر نہیں۔
جے شنکر نے آئی ایس اے، سی ڈی آر آئی، مشن لائف ای، جوار کو فروغ دینا، گلوبل بائیو فیول الائنس وغیرہ جیسے ہندوستانی اقدام کی فہرست بھی اجلاس میں پیش کی ۔اس دوران ڈاکٹر ایس جے شنکر نے یو این ایس سی میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او کو ایسی تبدیلی کی وکالت کرنے میں پیش پیش ہونا چاہیے، ایسی اہمیت کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایس سی او کے رکن کے درمیان تعاون پر زور دیا۔ ایس جئے شنکر نے چین پاکستان کا نام نہیں لیا لیکن “علاقائی سالمیت” اور “حقیقی شراکت داری، یکطرفہ ایجنڈا ” کا حوالہ دیتے ہوئے اشاروں میں سی پیک پر بھی تنقید کی۔
مجموعی طور پر ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے اسلام آباد میں اپنے خطاب میں پانچ اہم نکات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے ایس سی او چارٹر پر ایماندارانہ عمل کی وکالت کی۔ انہوں نے عالمی چیلنجز کا بھی ذکر کیا جس میں تنازعات،ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ کا خاص تذکرہ تھا۔ اس کے علاوہ علاقائی خودمختاری اور سالمیت کا ذکر کرتے ہوئے یکطرفہ ایجنڈہ چلانے،ایک طرفہ فیصلہ لینے پر تنقید کی اور اشاروں میں یہاں پر سی پیک کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ معاشی تعاون پر زور دیا اور آخری بات انہوں نے یواین کونسل میں اصلاح کی بات کی اور ایس سی او ارکان سے پیش پیش رہنے کی درخواست کی۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…
دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…
سوشل میڈیا پر شائقین کا خیال ہے کہ کرون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے…
ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں…