نائب سنگھ سینی ہریانہ میں دوسری بار وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔چونکہ انہیں آج لیجسلیچر پارٹی کا رہنما منتخب کرلیا گیا ہے۔ہریانہ کے پنچکولہ میں منعقدہ اس اجلاس میں وزیرداخلہ امت شاہ مبصر کے بطور موجود تھےاس دوران پارٹی لیڈر کیلئے میٹنگ میں نائب سنگھ سینی کا نام پیش کیا گیا،سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر اور انیل وج نے نائب سینی کے نام کی تجویز رکھی اور تمام ایم ایل ایز ان کے نام کو متفقہ طور پر منظور کرتے نظر آئے۔اس کے بعد نائب سنگھ سینی لیجسلیچر پارٹی کے رہنما منتخب ہوگئے۔ اس دوران یہ بھی طے ہوگیا کہ کل یعنی 17 اکتوبر کو نائب سنگھ سینی کی حلف برداری ہوگی۔
پارٹی لیڈر منتخب کرنے کیلئے مبصر کی ذمہ داری وزیرداخلہ امت شاہ کو دی گئی تھی آج انہوں نے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کے بعد لیڈران سے خطاب کیا اور کہا کہ ہریانہ کی عوام کا بی جے پی پر بھروسہ بڑھا ہے اور انہوں نے ہمیں تیسری بار بڑی جیت دی ہے۔یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ بھی ہوگا۔اس دوران نائب سنگھ سینی نے کہا کہ ہمیں اپنی جیت کا پورا بھروسہ تھا،چونکہ ہم نے زمین پر کام کیا ہے اور ہریانہ کی عوام کام کے نام پر ووٹ دینا پسند کرتی ہے۔
پارٹی لیڈر منتخب ہونے کے بعد آج نائب سنگھ سینی اب گورنر کے پاس پہنچے اور حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا،اس دوران امت شاہ بھی نائب سنگھ سینی کے ساتھ تھے۔ملاقات اور دعوے کے بعد یہ طے ہوگیا کہ کل یعنی جمعرات کو انہیں حلف دلایا جائے گا۔ خبر ہے کہ اس حلف برداری تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ سمیت کئی سینئر وزراء بھی شرکت کرسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…
دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…
سوشل میڈیا پر شائقین کا خیال ہے کہ کرون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے…
ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں…