بین الاقوامی

India Canada Diplomatic Row: پاکستان ٹروڈو کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف رچ رہا ہے  بڑی سازش، جانئے کینیڈا کیسے بنا نیا پاکستان

 پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آئے تو نیا پاکستان بنائیں گے، لیکن کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں کینیڈا کو ‘نیا پاکستان’ کہا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ دہشت گردوں کو پناہ دینا، سفارتی تنازعات اور دونوں ممالک کے درمیان گہری ہوتی کشیدگی ہے۔ حال ہی میں ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انڈیا کے لیے کینیڈا ایک ‘نیا پاکستان’ جیسے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب کینیڈا نے ہندوستان پر خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ جون 2023 میں نجرکو کینیڈا کے سرےمیں ایک گرودوارے کی پارکنگ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد کینیڈین حکومت نے بغیر ٹھوس ثبوت کے بھارت پر الزام لگایا۔

کینیڈا کی بھارت کے خلاف بیان بازی
بھارت نے بار بار ٹھوس ثبوت مانگ کی، لیکن کینیڈا الزامات کے بجائے بھارت کے خلاف بیان بازی شروع جاری رکھی، حال ہی میں کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما پر الزام لگایا۔ اس کے جواب میں بھارت نے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اور چھ کینیڈین سفارت کاروں کو ملک سےنکال دیا ۔

جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں کینیڈا نیا پاکستان بن گیا ہے

اس مسئلے پر کئی ماہرین نے اپنی رائے دی ہے۔ آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو سوشانت سرین نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی پر کہا کہ “کینیڈا ہندوستان کے لیے نیا پاکستان بن گیا ہے”۔ سوشانت سرین کا یہ بیان پاکستان کے دہشت گردوں کو پناہ دینے اور سفارتی تنازعات کا حصہ بننے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اسی طرح اب کینیڈا بھی بھارت مخالف عناصر کو پناہ دے رہا ہے۔ مائیکل کولمین، ابھیجیت ایر مترا، اور امیش ترپاٹھی جیسے لوگوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں کینیڈا نیا پاکستان بن گیا ہے۔ مائیکل کولمین نے کہا، “اس وقت ہندوستان کے کینیڈا کے ساتھ پاکستان کے مقابلے میں بدتر سفارتی تعلقات ہیں۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Champions Trophy 2025: محمد سراج کو چیمپئنز ٹرافی میں کیوں نہیں ملی جگہ؟ روہت شرما نے دیا جواب

روہت شرما نے کہا کہ محمد سراج پرانی گیند سے کم کارگر ثابت ہوتے ہیں۔…

40 seconds ago

BCCI Guidelines: روہت شرما نے بی سی سی آئی کے قواعد پراٹھائے سوال، اجیت اگرکر نے کہا- یہ کوئی اسکول نہیں…

روہت شرما سے بی سی سی آئی کی نئی پالیسی کے بارے میں سوال پوچھا…

32 minutes ago

India’s Seafood Exports Surpass Rs 60,000 Crore In FY25: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی سمندری غذا کی برآمدات 60,000 کروڑ روپے سے تجاوز

حکومت کے مطابق اضافی چھوٹ جھینگا اور مچھلی کی خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے…

2 hours ago

Rahul Gandhi Patna Visit: پٹنہ میں راہل گاندھی نے کہا-مہاتما گاندھی امبیڈکر کے نظریے کو ہندوستان کے ہر ادارے سے مٹا رہے ہیں موہن بھاگوت

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ہفتہ (18…

2 hours ago

PM Internship Scheme: پی ایم انٹرنشپ اسکیم: حمایت میں 81فیصد ہندوستانی صنعت

رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ 76 فیصد سے زیادہ کمپنیاں…

2 hours ago