سیاست

No need of NOC for electricity connection in Delhi now, AAP government’s decision: آتشی حکومت کا بڑا اعلان، دہلی کی غیر قانونی کالونیوں کو این او سی کے بغیر ملے گا بجلی کا کنکشن

دہلی کی غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے آتشی حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ اب یہاں رہنے والے لوگوں کو بجلی کے کنکشن کے لیے ڈی ڈی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اب بغیر کسی سرٹیفکیٹ کے یہاں کے گھروں میں بجلی پہنچے گی۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی کی غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں پر بجلی کے کنکشن لینے کے لیے یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ کوئی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ لے کر آئیں کہ ان کا گھر کالونی کی زمین پر نہیں ہے۔اس  دہلی حکومت نے فیصلہ لیا ہے ۔ اب بجلی کا کنکشن اور میٹر لگانے کے لیے ڈی ڈی اے سے کوئی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

دارالحکومت دہلی کی 1731 کچی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کے لیے این او سی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس سے پہلے ان کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کے لیے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (DDA) سے NOC حاصل کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب لوگوں کو اس پریشانی سے نجات مل گئی ہے۔ اب غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والوں کو بغیر این او سی کے بھی بجلی کا کنکشن ملے گا۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات فراہم کی ۔

غیر قانونی کالونیوں میں بجلی کے کنکشن دینے کی ہدایات

ایجنسی کے مطابق آتشی نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ان غیر قانونی کالونیوں میں دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) سے این او سی کے بغیر بجلی کے کنکشن فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس ماہ کے شروع میں ڈی ڈی اے نے تقسیم کار کمپنی کو چار زمروں میں بجلی کے نئے کنکشن فراہم کرنے کی اجازت دی تھی۔ جس کے تحت شہری دیہاتوں اور ایم سی ڈی کے ذریعہ ریگولرائز شدہ(بنائی گی) کالونیوں میں کنکشن دیئے جانے تھے۔

اس معاملے پر حکام نے کہا کہ ڈی ڈی اے نے ان تمام زمینوں پر اس طرح کے کنکشن کی اجازت دی ہے جہاں اس نے یا کسی دوسری سرکاری ایجنسی نے پہلے این او سی جاری کیا ہے یا جہاں کسی بھی سرکاری ایجنسی سے ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔ ان تمام مقامات پر بجلی کے کنکشن فراہم کیے جائیں گے۔

پہلے محکمہ بجلی ڈی ڈی اے سے این او سی مانگ رہا تھا

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بجلی کا محکمہ دہلی کی غیر قانونی کالونیوں میں کنکشن فراہم کرنے کے لیے ڈی ڈی اے سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ مانگ رہا تھا۔ جس کی وجہ سے کالونیوں میں رہنے والوں کو بجلی کے کنکشن اور گھروں میں میٹر نہیں لگایا جارہا تھا۔ دہلی حکومت کے فیصلے کے بعد اب ان غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والوں کو این او سی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sahiba Song Released: جسلین اور اسٹیبن کے رومانوی ٹریک ’صاحبہ‘ میں بہت پرکشش نظر آ رہے ہیں وجے اور رادھیکا

رادھیکا نے کہا کہ ’صاحبہ‘ پر کام کرنا میرے لیے واقعی ایک جادوئی تجربہ تھا۔…

3 hours ago

NCB Action: گجرات کے بعد دہلی میں این سی بی کی کارروائی! 900 کروڑ کی منشیات برآمد، دو گرفتار

وزیر داخلہ امت  شاہ کے مطابق این سی بی نے منشیات کو پکڑنے میں 'باٹم…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: اجیت پوار نے‘ بٹیں گے تو کٹیں گے’نعرے کی مخالفت ، اب دیویندر فڑنویس نے کہہ دی یہ بات

دیویندر فڑنویس نے جمعرات 14 نومبر کو کہا کہ ان کی پارٹی کا نعرہ 'بٹیں…

4 hours ago