قومی

Omar Abdullah takes oath as the Chief Minister of Jammu and Kashmir : جموں کشمیر کے نئے وزیراعلیٰ بنے عمر عبداللہ، ایل جی منوج سنہا نے دلایا حلف،اپوزیشن کے سرکردہ لیڈران رہے موجود

جموں کشمیر میں دس سال بعد نئی حکومت قائم ہوگئی ہے۔ مرکز کے زیرانتظام جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ کے بطور عمر عبداللہ کی حلف برداری ہوگئی ہے۔ ایل جی منوج سنہا نے آج انہیں سرینگر میں  منعقدہ تقریب میں انہیں حلف دلایا، ساتھ ہی سریندر کمار کو ڈپٹی سی ایم کا حلف دلایا گیا ہے۔ سریندر کمار نوشہرہ سے جیت کر اسمبلی پہنچے ہیں انہوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا کو ہرایا تھا۔

عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب میں پانچ دیگر اراکین اسمبلی کو بھی وزارت کا حلف دلایا گیا ۔ ان میں جاوید ڈار جو رفیع آباد سے جیت کر آئے ہیں ، ان کا نام شامل ہے۔ ان کے علاوہ ڈی ایچ پورہ کی رکن اسمبلی سکینہ ایتو، مینڈر سے جاوید رانا،سریندر چودھری نوشہری سے اور ستیش شرما چھمب سے جیت کر عمر عبداللہ کی کابینہ میں جگہ بنائی ہے۔

عمرعبداللہ کی حلف برداری تقریب میں اپوزیشن کا اتحاد بھی دیکھنے کو ملا چونکہ یہاں تقریب کے دوران کانگریس خیمے سے صدر ملکارجن کھرگے،راہل گاندھی، پرینکا گاندھی موجود تھے تو وہیں سماجوادی پارٹی سے اکھلیش یادو، این سی پی سے سوپریا سولے اور ڈی ایم کے ، سی پی آئی ایم کے نمائندے بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ کانگریس جو عمر عبداللہ کی حکومت میں اتحادی ہے اس نے کابینہ میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے چونکہ کانگریس دو وزارت مانگ رہی تھی جبکہ این سی صرف ایک وزارت پر راضی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس نے حکومت کا حصہ بننے کے بجائے باہر سے حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

4 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

6 hours ago