آج امبیڈکر جینتی کے موقع پر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) نے آئین کے معمار بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا 134واں یومِ پیدائش اپنے دفتر بھارت جوڑو بھون میں شاندار طریقے سے منایا۔ اس تقریب میں کے پی سی سی کے صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، وزیر اعلیٰ سدّارامیا اور کے پی سی سی کے کارگزار صدر جے سی چندرشیکھر سمیت پارٹی کے اہم سیاسی لیڈران نے شرکت کی، جن میں منجوناتھ بھنڈاری، راجیہ سبھا رکن سید ناصر حسین، آر سدرشن، بی این چندرپا وغیرہ شامل ہیں۔
اس شاندار تقریب کے دوران کے پی سی سی نے کانگریس کے سینئر لیڈر سید ناصر حسین کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کا جنرل سکریٹری بنائے جانے پر شال اوڑھا کر اعزاز سے نوازا۔ کے پی سی سی کے تمام رہنماؤں نے پارٹی کے لیے سید ناصر حسین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس عہدے پر ان کی تقرری کے لیے مبارکباد پیش کی اور خود نائب وزیر اعلیٰ اور کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے شال اوڑھا کر سید ناصر حسین کی عزت افزائی کی۔
واضح رہے کہ سید ناصر حسین کانگریس کے قدآور لیڈر ہیں اور انھیں دوسری مرتبہ راجیہ سبھا رکن بنایا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے 14 فروری کو انھیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا جنرل سکریٹری بناتے ہوئے جموں و کشمیر اور لداخ کی ذمہ داری سونپی تھی۔ اس موقع پر سید ناصر حسین نے کانگریس ہائی کمان اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…
حکومت نوجوانوں اور طلبہ کی آواز دبانے کی جتنی کوشش کرے گی، نئی نسل کا…
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…
دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…
پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپریل 2023 میں منظور کیے گئے ’نیشنل کوانٹم مشن‘ کا بھی…