نیہا ککڑ کے بہن کے ساتھ تنازعہ پر بگ باس کنٹسٹنٹ نے کلاس لگا دی۔
بالی ووڈ کی گلیوں میں ان دنوں ککڑفیملی کے درمیان اختلافات کی خبروں نے ہنگامہ مچا دیا ہے۔ گلوکاری انڈسٹری کے مشہورنام سونوککڑ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پرایک پوسٹ کے ذریعہ واضح کیا کہ انہوں نے اپنے بھائی ٹونی ککڑاوربہن نیہا ککڑسے تمام رشتے توڑلئے ہیں۔ حالانکہ کچھ عرصے بعد انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی، لیکن جیسے ہی یہ خبرسامنے آئی انٹرنیٹ پرہنگامہ برپا ہوگیا اور فینس میں بحث کا دورشروع ہو گیا۔
شیو ٹھاکرے نے معاملے پر دیا ردعمل
اسی درمیان اس معاملے میں ایک نیا موڑتب آیا جب بگ باس فیم اورفینس کے چہیتے شیوٹھاکرے نے اس مسئلے پرچٹکی لیتے ہوئے دلچسپ بیان دے دیا۔ فیشن ایونٹ کے دوران جب شیوسے اس تنازعہ سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بہت دلچسپ انداز میں جواب دے کرسب کی توجہ مرکوز کرلی۔
شیونے کہا- ’میری ممی دونوں کو تھپڑ…‘
شیونے کہا کہ بھائی بہنوں میں جھگڑے عام بات ہیں، لیکن رشتہ ختم کرنا توحد ہی ہوگئی۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’سبلنگ ڈائیورس (بہن بھائی کا طلاق)؟ یہ نیا کانسپٹ ہے؟ میری ممی ہوتی تودونوں کوایک ایک تھپڑمارتیں اورالگ الگ کونوں میں بٹھا دیتیں۔ شیو کے اس بیان نے نہ صرف وہاں موجود لوگ ہنسنے لگے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کا یہ ویڈیوجم کروائرل ہو رہا ہے۔ شیونے مزید کہا کہ یہ معاملہ پوری طرح خاندانی ہے اوراسے گھرکے اندرہی سلجھانا چاہئے۔ انہوں نے ککڑبھائی-بہنوں کو یاد دلایا کہ ایک دوسرے سے دوری بنانا کوئی حل نہیں ہے۔ شیو نے بے باکی سے کہا کہ اگرسچ میں اختلاف ہے تو بات چیت سے حل نکالیں، باہر کے لوگ اس پربات کرکے صرف مصالحہ بنا رہے ہیں۔
شیو کا ویڈیو ہوا وائرل
اتنا ہی نہیں، شیو نے تو یہ تک کہہ دیا کہ اگرضرورت پڑی تو وہ اپنی ماں اور نانی کو بھیج دیں گے، جو ان تینوں کو سمجھاکر پھر سے ایک کردیں گی۔ شیو کا یہ دیسی انداز اور خاندانی مشورہ لوگوں کو خوب پسند آرہا ہے۔ فینس بھی سوشل میڈیا پرشیو کی حمایت میں اترآئے ہیں اور ان کے انسانی سوچ کی تعریف کررہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف سونو ککڑ کے پوسٹ کے بعد سے ہی اس پورے موضوع پر نیہا اور ٹونی کی خاموشی بنی ہوئی ہے۔ فینس بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کہ آخر کار نیہا اور ٹونی اس پرکیا ردعمل دیں گے۔ کیا یہ تنازعہ واقعی اتنا بڑا ہے یا پھر بس ایک غلط فہمی ہے؟ اس کا جواب تو وقت ہی دے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اس سال تقریباً 89,000 پاکستانی عازمین حج سرکاری اسکیم کے تحت سعودی عرب جائیں گے…
سیسی نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی بات چیت میں دہشت گردانہ حملے کی…
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے پوسٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار…
اپنے چھ سال کے دور میں جسٹس گوئی تقریباً 700 بنچوں کا حصہ رہے ہیں…
جئے رام رمیش کے مطابق کانگریس امید کرتی ہے کہ ہندوستان آئی ایم ایف کے…
انہوں نے لکھا ہے’’پیارے عرفان، دوست، تم جہاں بھی ہو مجھے معلوم ہے تم اچھا…