وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ایک بے مثال عقیدت مند سے ملاقات کی اور اسے جوتے پہنائے، جس نے 14 سال پہلے یہ کہتے ہوئے جوتے چپل پہننا چھوڑ دیا تھا کہ جب تک نریندر مودی وزیر اعظم نہیں بن جاتے اور میں ان سے ملاقات نہیں کر لیتا، تب تک میں ننگے پیر ہی رہوں گا اور جوتے یا چپل نہیں پہنوں گا۔ رام پال کشیپ نامی اس شخص کی یہ تمنا آج وزیر اعظم مودی نے پوری کر دی اور اس سے ملاقات کرتے ہوئے اسے خود جوتے پہنائے۔
وزیر اعظم نے کی اپنے چاہنے والوں سے ایک خاص اپیل
اپنے لیے کشیپ کے پیار اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے آپ کو ایسی تکلیفیں دینے کے بجائے ’’ایسی چیز پر توجہ مرکوز کریں جو سماجی کام اور قوم کی تعمیر سے منسلک ہو۔‘‘ انھوں نے رام پال کشیپ سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’یمنا نگر میں آج کی عوامی میٹنگ میں، میں نے کیتھل سے تعلق رکھنے والے شری رام پال کشیپ جی سے ملاقت کی۔ انھوں نے 14 سال پہلے عہد لیا تھا کہ وہ صرف میرے پی ایم بننے کے بعد اسی وقت جوتے پہنیں گے جب وہ مجھ سے ملیں گے۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے مزید لکھا ’’میں رام پال جی جیسے لوگوں کا ممنون ہوں اور ان کے پیار کو بھی قبول کرتا ہوں لیکن میں ہر اس شخص سے درخواست کرنا چاہتا ہوں جو ایسی قسمیں اٹھاتے ہیں کہ میں آپ کی محبت کی قدر کرتا ہوں… لیکن براہ کرم کسی ایسی چیز پر توجہ مرکوز کریں جو سماجی کام اور قوم کی تعمیر سے منسلک ہو!‘‘
ہریانہ کے دورے پر ہیں پی ایم مودی
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یمنا نگر، ہریانہ میں تھرمل پاور پلانٹ کی صلاحیت بڑھانے کے ایک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے وہاں وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ پی ایم مودی کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے ہریانہ کے دورے پر ہیں۔ مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر سمیت دیگر قائدین بھی وہاں موجود تھے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نے حصار اور ایودھیا کے درمیان پہلی کمرشل پرواز کو ہری جھنڈی دکھائی اور حصار ہوائی اڈے پر ایک نئے ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا۔ یمنا نگر میں وزیر اعظم نے دین بندھو چھوٹو رام پاور پلانٹ کی صلاحیت کو 800 میگاواٹ تک بڑھانے کا سنگ بنیاد رکھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…
الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…
راہل راج سنگھ کا شروع سے دعویٰ رہا ہے کہ وہ اور پرتیوشا دسمبر 2016…
گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…
بھارت نے سیریز کا پہلا میچ بھی 8 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب سیریز کا…
پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…