بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی :سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ریاست اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے تعلق سے ذاتی تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ، یہ آخر کیسے یوگی ہیں، جو خود سے بڑا کسی اور کو نہیں سمجھتے ہیں، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی اہلیت اور صلاحیت کی جانچ ہونی چاہیے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ کے ذریعہ یوگی آدتیہ ناتھ کے تعلق سے کئے گئے اس ذاتی تبصرہ پر اتر پردیش کے سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرٹوئٹ کے ذریعہ جواب دیا ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ ’سماجودی پارٹی کے سربراہ، آپ اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہوجائیں کہ سنت اور سنیاسی ہندو مذہب میں بہترین صفات کے حامل شخص ہوتے ہیں، آپ کو ان عقائد سے آگاہ ہونا چاہیے۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ یو گی جی ریاست کے سب سے بہتر اور قابل وزیر اعلیٰ ہیں، گورکشپیٹھادھیشور، ستیہ سناتن کا ایک چمکتا ہوا عکس، شریف لوگوں کا احترام کرنے والے بہترین مذہبی رہنما ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں ذاتی تبصرے کرنا درست نہیں، آپ نے اپنے بزرگوں کو جو احترام دیا اس کا تذکرہ کرنا درست نہیں، لیکن ایک مشہورسنت پر ذاتی حملے کرنا بھی مناسب نہیں ہے ۔ ڈاکٹرراجیشور سنگھ نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ جی کی شخصیت عظیم ہے، ان کا کام عظیم ہے، مذہبی ذمہ داری عظیم ہے، وہ بہترین شخص ہیں۔،”
بھارت ایکسپریس۔
حادثے کے بعد بھٹنڈہ شہر کے ایم ایل اے جگروپ سنگھ گل اسپتال پہنچے۔ انہوں…
تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچے شیخ پورہ کے اے ایس پی ڈاکٹر راکیش کمار…
سال 2004 میں یوپی اے کی جیت کے بعد جب سبھی کولگا کہ سونیا گاندھی…
گواسکر نے پہلے دو ٹیسٹ کھیلنے والے ہرشیت رانا کی واپسی یا سڈنی میں ہونے…
ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اس…
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد یوپی کی یوگی حکومت نے بڑا فیصلہ…