حکومت نے ہفتہ کے روز ڈیژل اور ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر ایکسپورٹ ڈیوٹی میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔حکومت کا یہ قدم عالمی توانائی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ کے درمیان گھریلو بازار میں ایندھن کی دستیابی یقینی بنانے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔ حکومت کے سرکاری بیان کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد آمدنی بڑھانا نہیں بلکہ یہ یقینی بنانا ہے کہ برآمد کنندگان بین الاقوامی اور گھریلو قیمتوں کے فرق کا غیر ضروری فائدہ نہ اٹھا سکیں۔
حکومت نے دیا یہ جواب
یہ فیصلہ ونڈ فال ٹیکس فریم ورک کا حصہ ہے، جس کے تحت حکومت وقتاً فوقتاً ایندھن کی برآمدات پر ٹیکس میں تبدیلی کرتی رہتی ہے تاکہ ریفائنریوں کے منافع اور گھریلو ضروریات کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔ ساتھ ہی حکومت اے ٹی ایف پر ریاستوں کی جانب سے عائد وی اے ٹی کم کرنے کے امکان پر بھی غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں شہری ہوا بازی کی وزارت دیگر محکموں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔
میٹرو ایئرپورٹس پر اے ٹی ایف کی قیمتیں زیادہ
مہاراشٹر اور دہلی جیسی ریاستوں میں زیادہ ٹیکس کی وجہ سے میٹرو ایئرپورٹس پر اے ٹی ایف کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ ایسے میں حکومت ایئرپورٹس سے متعلق کچھ چارجز میں کمی کے امکانات پر بھی غور کر رہی ہے اور اس حوالے سے ایئرپورٹ آپریٹرز کے ساتھ بات چیت کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازع کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر 26 مارچ کو حکومت نے ڈیژل اور اے ٹی ایف پر پہلے ہی ایکسپورٹ ڈیوٹی نافذ کی تھی۔ یہ قدم گھریلو سپلائی بڑھانے اور برآمد کنندگان کو اضافی فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے اٹھایا گیا تھا، کیونکہ جنگ کے آغاز کے بعد عالمی خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جنگ بندی سےکیا بازار میں آئی کچھ راحت؟
28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی، جس سے عالمی توانائی بازار متاثر ہوا۔ تاہم 8 اپریل کو ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتے کے جنگ بندی پر اتفاق ہوا، جس سے بازار کو کچھ راحت ملی، اگرچہ اس پر اب بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ اس کے باوجود حکومت نے گھریلو ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے ڈیژل اور اے ٹی ایف پر ایکسپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کروڑوں کسانوں کو 24ویں قسط کا انتظار…
اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی نے کئی یونیورسٹیوں میں اپنی…
حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی…
سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…
بہار میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے رکن اسمبلی اننت سنگھ کا ایک…
اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے…