قومی

Demand of Bharat Ratna for Manmohan Singh: منموہن سنگھ کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ تیز، تلنگانہ کی اسمبلی میں قرارداد منظور،اپوزیشن نے کی حمایت

تلنگانہ حکومت نے مرکز پر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو بھارت رتن سے نوازے۔ پیر کو اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران ریاستی حکومت نے مرکز پر زور دیا کہ وہ منموہن سنگھ کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے۔ اس کے علاوہ ایوان نے ہندوستان کی اقتصادی اصلاحات میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر سنگھ کا مجسمہ نصب کرنے کی تجویز کو بھی متفقہ طور پر منظور کرلیاہے۔ اس دوران تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں ان کے کردار کو بھی یاد کیا گیا۔سابق وزیر اعظم کے انتقال پر تلنگانہ اسمبلی میں تعزیتی تحریک پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے ڈاکٹر سنگھ کو بصیرت افروز، ماہر اقتصادیات اور عظیم لیڈر کے طور پر یاد کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے لبرلائزیشن، پرائیویٹائزیشن اور گلوبلائزیشن کی پالیسیوں کے ذریعے ملکی معیشت کو تبدیل کرنے میں سابق وزیراعظم کے کردار کو بھی یاد کیا۔

سی ایم ریڈی نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ نے ملک کو عالمی سطح پر مضبوطی دلائی ہے۔ انہوں نے ایسے وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی جب ہماری مالی حالت اچھی نہیں تھی۔ معلومات کا حق(آر ٹی آئی) اور روزگار کی گارنٹی جیسے قوانین اس کی دیرپا میراث کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس دوران مرکزی اپوزیشن پارٹی بی آر ایس نے وزیر اعلیٰ کی تجویز کی مکمل حمایت کی اور ملک کے لیے منموہن سنگھ کے تعاون کو یاد کیا۔قرارداد منظور ہونے کے بعد بی آر ایس لیڈر کے ٹی راما راؤ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک قرارداد پاس کرے جس میں مرکزی حکومت سے دہلی میں سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی یادگار تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔ سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کا تعلق بھی اس وقت کے آندھرا پردیش اور اب تلنگانہ سے تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا 92 سال کی عمر میں دہلی کے ایمس میں انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد ان کی آخری رسومات کو لے کر مرکزی حکومت اور کانگریس پارٹی کے درمیان تنازعہ دیکھنے کو ملا جو ابھی تک جاری ہے۔ حکومت نے نگم بودھ میں منموہن سنگھ کی آخری رسومات کا انتظام کیا لیکن کانگریس پارٹی نے اسے ڈاکٹر سنگھ کی توہین قرار دیا۔ اس پورے واقعہ پر سیاست بھی خوب ہورہی ہے اور بیان بازیوں کا بازار بھی خوب گرم ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملہ، CCTV میں 105 واقعات ریکارڈ، SIT دو دن میں داخل کرے گی پہلی چارج شیٹ

ایودھیا رام مندر میں چڑھاوا کی مبینہ چوری کی تحقیقات میں بڑا انکشاف، سالیسٹر جنرل…

8 minutes ago

Priyanka Chaturvedi Parents PM Modi Meet: شیوسینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی کے والد سے ملے پی ایم مودی، برج خطے پر لکھی کتاب خود وصول کی

پرینکا چترویدی نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا اپنا ذاتی وعدہ پورا، والدین…

30 minutes ago

Indore Pandharinath Road Collapse: یہ اندور ہے! ’صاف ستھرے شہر‘ میں اچانک دھنس گئی سڑک، بن گیا8 سے 9 فٹ گہرا گڑھا

پنڈھری ناتھ علاقے میں بدریناتھ مندر اور تھانے کے سامنے پیش آیا واقعہ، کوئی جانی…

42 minutes ago

IPL 2027: آئی پی ایل 2027 سے قبل 5 بار کی چیمپئن ٹیم کا بڑا فیصلہ، ظہیر خان بنے چنئی سپر کنگز کے نئے ہیڈ کوچ

چنئی سپر کنگز کی جانب سے جاری بیان میں ظہیر خان نے کہا، ’’آئی پی…

1 hour ago