قومی

Amanatullah Khan Delhi Waqf Board Case: عید ست پہلے امانت اللہ کی مشکلات میں اضافہ! سمن کی تعمیل نہیں ہونے پر ای ڈی پہنچی عدالت

Amanatullah Khan Delhi Waqf Board Case: عام آدمی پارٹی کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال پہلے ہی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اوکھلا سے پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ ای ڈی نے جمعہ (5 مارچ 2024) کے روز راؤس ایونیو کورٹ میں شکایت درج کرائی ہے کہ وہ (امانت اللہ خان) سمن کی تعمیل نہیں کر رہے ہیں۔

ای ڈی کی طرف کورٹ میں دائر شکایت کا معاملہ سیکشن 190 (1) (A))  سی آر پی سی کے تحت آر/ڈبلیو ایس 200 سی آر پی سی، 1973 آر/ڈبلیو ایس 174 آئی پی سی، 1860 آر/ڈبلیو ایس 63 (4) پی ایم ایل اے،2002  کے سیکشن 50، پی ایم ایل اے 2002  کی تعمیل میں عدم پیشی کا ہے۔ عدالت کل بروز ہفتہ (6 مارچ) کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔

یاد رہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی وقف بورڈ کے لیے ملازمین کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق معاملے میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے خلاف منی لانڈرنگ کی جانچ میں کئی سمن جاری کیے تھے۔

ہائی کورٹ نے پیشگی ضمانت کی تھی مسترد

دہلی وقف بورڈ میں بھرتی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں، دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ مارچ میں ایم ایل اے امانت اللہ خان کی پیشگی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ای ڈی کی طرف سے بار بار سمن جاری کیے جانے کے باوجود امانت اللہ خان تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ ان کا یہ رویہ تفتیش میں رکاوٹ بنتا دکھائی دے رہا ہے۔ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے وہ اپنی ذمہ داریوں کا حوالہ دے کر تفتیش میں شامل ہونے سے بچنے نہیں سکتے۔ عدالت نے کہا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہیں۔ کوئی بھی ایم ایل اے یا عوامی نمائندہ قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

امانت اللہ خان سے کیسے جڑا ہے معاملہ؟

عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل اے امانت اللہ خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ دہلی وقف بورڈ کی جانب سے بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔ ان پر الزام ہے کہ جب وہ وقف بورڈ کے چیئرمین تھے تو انہوں نے 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا تھا۔ اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں پہلے ہی اوکھلا اسمبلی کے ایم ایل اے کے احاطے پر چھاپہ مار چکی ہیں۔ ای ڈی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ امانت اللہ خان نے وقف بورڈ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتی سے ‘جرم کی بھاری رقم’ حاصل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago