قومی

Lok Sabha Election 2024: ایم ایل اے راجیشور سنگھ کی حکمت عملی کامیاب، بنتھرا چیئرمین سمیت سینکڑوں افراد بی جے پی میں شامل

جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں سیاسی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جمعہ کو ایسا ہی سیاسی واقعہ سروجنی نگر اسمبلی حلقہ میں دیکھنے کو ملا، جب موہن لال گنج کے ایم پی، مرکزی وزیر کوشل کشور اور سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اپوزیشن کے بڑے قلعے کو منہدم کردیا،چونکہ یہاں  بنتھرا نگر پنچایت صدر راموتی راوت نے 5 کونسلروں اور سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ ہاتھی کی سواری چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

راماوتی راوت کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سروجنی نگر پوری طرح سے زعفرانی ہو گیا ہے، کیونکہ بنتھرا اپوزیشن کا آخری قلعہ تھا، جس پر بی ایس پی کے نشان پر انتخاب لڑنے والی راماوتی راوت نے گزشتہ سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑی جیت درج کی تھی۔بنتھرا کے ہیم گولڈن سٹی میں منعقدہ ہولی ملن تقریب میں بنتھرا نگر پنچایت صدر راماوتی راوت کے بیٹے اور نمائندہ رنجیت کمار راوت، مرکزی وزیر کوشل کشور کے ساتھ نگر پنچایت کے 5 کونسلروں، 3 گاؤں کے سربراہوں اور سینکڑوں حامیوں کے ساتھ سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ خرابی صحت کی وجہ سے راماوتی راوت خود بھی شرکت نہیں کر سکیں۔

ڈاکٹر سنگھ نے بھگوا گمچھہ پہنا کر رنجیت راوت کو اپنی ماں راماوتی کے ساتھ بی جے پی خاندان میں شامل کیا۔بنتھرا نگر پنچایت کے نمائندے رنجیت راوت بنتھرا میں ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے غیر امتیازی ترقیاتی کاموں اور مقامی لوگوں کی سیاسی لگن سے بہت متاثر ہوئے۔ ایم ایل اے اور بی جے پی کی پالیسیوں کو دیکھ کر وہ بی جے پی میں شامل ہوئے۔ آپ کو بتادیں کہ ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی کوششوں سے بنتھرا اسپیریشنل نگر پنچایت اسکیم سے 2 کروڑ روپے، آدرش نگر پنچایت اسکیم سے 4 کروڑ روپے اور 30 ​​کروڑ روپے کی دیگر ترقیاتی اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔ چیئرمین راموتی، رجنیت راوت، کونسلر آشیش گوتم، حکم سنگھ، اتل شکلا، برجیش دھیمان، سوربھ گپتا اور بھٹگاؤں کے سربراہ وپن راوت، بی بی پور کے سربراہ دینا راوت، کھرواڑہ کے سربراہ راجہ راوت اور ہمیر پور کے سربراہ رامدھر راوت بی جے پی میں شامل ہیں۔

اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر شنکیری سنگھ، راما شیکر ترپاٹھی، راج کمار سنگھ چوہان، ارون کمار گپتا، اروند کمار چوہان، سنجے سنگھ، گنگارام بھارتی، مہندر سنگھ چوہان، برج بھان، گرو پرساد لودھی، راجیش چورسیہ، اشوک کمار، راجکماری، راجہ سنگھ، راجن سنگھ، سیما راوت، پنٹو سنگھ، پپو سنگھ، پشپندرا، منوج پانڈے اور بڑی تعداد میں بی جے پی لیڈران اور علاقہ کے  مکین موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

BWF French Open: بی ڈبلیو ایف فرانسیسی اوپن، پی وی سندھو نے کٹایا فائنل کا ٹکٹ، سیمی فائنل میں ہینا آکیچی کو دی شکست

دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے سخت مقابلے میں جاپان کی…

25 minutes ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی اصل وجہ کا پتہ لگائے گی نئی تجربہ گاہ، مودی حکومت کی اہم پہل

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…

43 minutes ago

MP Naresh Bansal: ’جو ٹھانا، وہ کرکے دکھایا…‘ وزیر داخلہ امت شاہ کے کام کرنے کے انداز پر بولے رکن پارلیمنٹ نریش بنسل

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نریش بنسل نے وزیر داخلہ امت شاہ کی تعریف…

50 minutes ago

Gold-Silver Price: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، تین دن میں چاندی 10,100 روپے سستی

سونے کے دام میں بھی 3,610 روپے کی کمی، تہواروں کے موسم میں خریداری کا…

59 minutes ago

ODI Series: ون ڈے سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی ٹیم انڈیا، زمبابوے کو دورے کی پہلی جیت کی تلاش

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ اتوار…

2 hours ago