قومی

Manish Sisodia and Satyendar Jain Resign from their Post: منیش سسودیا اور ستیندر جین نے دیا کابینہ سے استعفیٰ، وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کیا منظور

دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار منیش سسودیا نے دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیرتعلیم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہیں منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں بند ستیندر جین نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا محکمہ تعلیم سمیت 18 محکموں کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ جبکہ ستیندر جین کیجریوال حکومت میں وزیر صحت کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے، جو اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے دونوں کابینی رفقاء کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

دہلی حکومت کے 33 محکموں میں سے 18 محکمے کی ذمہ داری منیش سسودیا کے پاس تھی۔ ستیندر جین 9 ماہ سے جیل میں بند ہیں۔ دہلی شراب پالیسی سے متعلق معاملے میں منیش سسودیا کی گرفتاری کے بعد سے ہی اپوزیشین بی جے پی اور کانگریس کیجریوال حکومت پر پوری طرح حملہ آور ہوگئی تھیں۔ وہیں ستیندر جین وزیرصحت کے عہدے پر تھے۔ دونوں کے استعفیٰ سے متعلق وزیرماحولیات گوپال رائے نے کہا ہے کہ اس سے کام نہیں رکیں گے اور بی جے پی اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ شراب پالیسی گھوٹالے میں منیش سسودیا کو سی بی آئی نے گرفتار کرلیا تھا۔ انہیں گزشتہ روز 27 فروری کو راؤز ایوینیو کورٹ نے 5 دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔ اس معاملے میں منیش سسودیا کی طرف سے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی، جہاں سے ان کو راحت نہیں ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کو دہلی ہائی کورٹ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

بی جے پی نے مانگا وزیر اعلیٰ کجریوال کا استعفیٰ

دونوں وزرا کے استعفیٰ کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر تنقید کی۔ منوج تیواری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ‘سپریم کورٹ کی زبردست پھٹکار سے عام آدمی پارٹی کی نیند ٹوٹی… آخر کار منیش سسودیا اور ستیندر جین کو دینا ہی پڑا استعفیٰ۔ کیجریوال جی اخلاقیات کی بنیاد پر استعفیٰ تو آپ کا بھی بنتا ہے’۔

راجندر پال گوتم بھی دے چکے ہیں استعفیٰ

راجیندر پال گوتم، منیش سسودیا اور ستیندر جین کو ملا کر اب تک دہلی کے کل تین وزرا کا استعفیٰ ہوچکا ہے۔ گزشتہ سال راجندر پال گوتم نے متنازعہ بیان کے بعد وزیراعلیٰ کو استعفیٰ سونپ دیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

22 mins ago