علاقائی

Supreme Court Hearing Manish Sisodia Arresting: منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت، عدالت عظمیٰ کا سماعت سے انکار، ہائی کورٹ جائے گی پارٹی

Manish Sisodia Bail Hearing: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا (Manish Sisodia) نے شراب پالیسی معاملے میں ضمانت کے لئے منگل (28 فروری) کو سپریم کورٹ (Supreme Court) کا رخ کیا۔ حالانکہ انہیں سپریم کورٹ سے بھی راحت نہیں ملی ہے۔ منیش سسودیا کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ جانے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بینچ سماعت کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا فی الحال سی بی آئی (CBI) کی حراست میں ہیں۔ سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے منیش سسودیا کو دہلی ہائی کورٹ جانے کے لئے کہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ کی بات صحیح ہوسکتی ہے، لیکن ہم سیدھے طور پر نہیں سن سکتے۔ آپ کو ہائی کورٹ جانا چاہئے۔

سیدھے سپریم کورٹ اسے نہیں سن سکتا

منیش سسودیا کی طرف سے پیش ہوئے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ مجھے صرف تین منٹ بولنے دیجئے۔ مجھے (سسودیا کو) صرف 2 بار پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا۔ گرفتاری سے پہلے ارنیش کمار معاملے میں آئے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل نہیں ہوا۔ نہ مجھ پر ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کا الزام ہے، نہ میرے بھاگنے کا خدشہ تھا۔  چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) نے کہا کہ یہ باتیں صحیح ہوسکتی ہیں، لیکن سیدھے طور پر سپریم کورٹ اسے نہیں سن سکتا۔

‘ہائی کورٹ جائیں، ہم نہیں سنیں گے’

جسٹس نرسمہا نے کہا کہ معاملہ دہلی کا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ سیدھے طور پر سپریم کورٹ آجائیں۔ سنگھوی نے کہا کہ سپریم کورٹ اخلاقی اقدار کا محافظ ہے۔ سی جے آئی نے پوچھا کہ معاملہ کس ایکٹ میں ہے۔ سنگھوی نے بتایا کہ بدعنوانی مخالف قانون کی دفعہ 7 کا ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ آپ جو بھی کہہ رہے ہیں، وہ ہائی کورٹ میں کہئے۔ ہم نہیں سنیں گے۔

ہائی کورٹ جائے گی عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی نے سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اب پارٹی ہائی کورٹ جائے گی۔ ساتھ ہی ٹرائل کورٹ میں جلد سماعت کی اپیل بھی خارج کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ راست طور پرسپریم کورٹ سے ضمانت اور دوسری راحت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سسودیا کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بینچ سے عرضی پر فوری آج سماعت کی اپیل کی تھی۔ عدالت نے پہلے کہا تھا کہ جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے لیڈر تعزیرات ہند (سی آرپی سی) کے تحت ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کرکے ایف آئی آر منسوخ کرنے کی اپیل کرسکتے ہیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago