-بھارت ایکسپریس
MCD Mayor Election 2023: دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے میئرعہدے کے الیکشن سے متعلق بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران فیصلہ سنایا ہے کہ نامزد کونسلر(ایلڈر مین) ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اب اس معاملے پرسپریم کورٹ میں 17 فروری کو سماعت ہوگی۔ فی الحال 16 فروری کو ووٹنگ نہیں ہوگی۔ پیر (13 فروری) کو ہوئی سماعت میں لیفٹیننٹ گورنر دفتر کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ الیکشن عدالت کی سماعت کے بعد ہی کروایا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے داخل عرضی میں پروٹم اسپیکر بدلنے اور نامزد کونسلروں (ایلڈرمین) کو ووٹنگ سے الگ رکھنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس پر چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی تین ججوں کی بینچ نے گزشتہ ہفتے لیفٹیننٹ گورنر دفتر اور پروٹم اسپیکر ستیہ شرما کو نوٹس جاری کیا تھا۔ پیر کے روز عدالت کے پاس وقت کی کمی ہونے کے سبب تفصیلی سماعت نہیں ہوسکی ہے۔
ایم سی ڈی میئر الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت
معاملے پر تھوڑی دیر چلی سماعت کے دوران عام آدمی پارٹی کی میئر امیدوارشیلی اوبرائے کے لئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے بحث کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 243 آر کے تحت نامزد اراکین کو ایوان میں ووٹنگ میں حصہ لینے کا اختیار نہیں ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ کی دفعہ 3 میں بھی یہی لکھا ہے۔ چیف جسٹس نے اس سے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا التزام واضح ہے، لیکن پروٹم اسپیکرکے لئے پیش سینئر وکیل منندر سنگھ نے کہا کہ نامزد اراکین بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ اس سے متعلق قانونی صورتحال پر وہ دلیل رکھنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ وہ ان کا موقف جمعہ کے روز سنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Delimitation of Jammu and Kashmir: جموں وکشمیر میں اسمبلی سیٹوں کی حد بندی کو سپریم کورٹ نے ٹھہرایا درست
16 فروری کو ہونے والا الیکشن ملتوی
ابھیشیک منو سنگھوی نے مطالبہ کیا کہ 16 فروری کو ہونے جا رہا میئر کا الیکشن ملتوی کردیا جائے۔ لیفٹینںٹ گورنر دفتر کی طرف سے پیش ایڈیشنل سالسٹر جنرل سنجے جین نے یقین دہانی کرائی کہ الیکشن کا انعقاد عدالت میں سماعت کے بعد ہی ہوگی۔ بی جے پی کی میئر امیدوار ریکھا گپتا کی طرف سے سینئر وکیل رنجیت کمار نے کہا کہ انہیں بھی موقف رکھنے کا موقع ملنا چاہئے۔ عدالت نے اس کی اجازت دے دی۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…