-بھارت ایکسپریس
Delhi Liquor Scam Case: دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے ایک بار پھرسمن جاری کیا ہے۔ ہفتہ کے روزمنیش سسودیا نے ٹوئٹ کیا کہ انہیں سی بی آئی نے اتوارکے روز اپنے دفتربلایا ہے۔ یہ قومی دارالحکومت کے لئے شراب پالیسی اورعملدرآمد میں مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے متعلق ہے۔
دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ سی بی آئی نے انہیں کل پھربلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف انہوں نے سی بی آئی، ای ڈی کی پوری طاقت لگا رکھی ہے۔ گھر پر ریڈ، بینک لاکر کی تلاشی، کہیں میرے خلاف کچھ نہیں ملا، میں نے دہلی کے بچوں کے لئے اچھی تعلیم کا انتظام کیا ہے۔ یہ اسے روکنا چاہتے ہیں۔ میں نے جانچ میں ہمیشہ تعاون کیا ہے اور کروں گا۔
واضح رہے کہ سی بی آئی نے شراب پالیسی سے متعلق بدعنوانی معاملے میں گزشتہ سال اگست میں کیس درج کیا تھا۔ سی بی آئی نے اپنی ایف آئی آر میں دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو شراب پالیسی بدعنوانی معاملے میں اہم ملزم بنایا تھا۔ سی بی آئی نے ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 120-بی اور 477-اے کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
منیش سسودیا پرالزام ہے کہ انہوں نے شراب تاجروں کو مبینہ طور پر30 کروڑ روپئے کی چھوٹ دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی لائسنس ہولڈروں کوان کی مرضی کے مطابق، اس کی توسیع کے لئے چھوٹ بھی دی گئی۔ اس معاملے میں منیش سسودیا کے علاوہ کچھ پرائیویٹ کمپنیوں سمیت 16 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال حکومت میں نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے پاس ایکسائز وزارت کا محکمہ بھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی دیر رات ایس ٹی ایف میرٹھ کو خفیہ اطلاع…
ایل جی کی طرف سے کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ…
ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ افیشینسی کی ذمہ داری ارب پتی ایلون مسک کو سونپی گئی ہے۔…
انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے حل…
جموں و کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں تین خاندانوں کے 17 افراد پراسرار…
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کے پہلے منٹوں میں ایک دوسری ایمرجنسی کا اعلان…