دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ
نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے کلعدم دہشت گرد تنظیم ‘سکھ فار جسٹس’ سے مبینہ طور پر فنڈ حاصل کرنے کے معاملے میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف این آئی اے انکوائری کی سفارش کی ہے۔ راجنیواس ذرائع نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مرکزی داخلہ سکریٹری کو لکھے ایک خط میں، لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ نے کہا کہ سکسینہ کو شکایت ملی تھی کہ کجریوال کی قیادت والی AAP نے مبینہ طور پر دیویندر پال بھلر کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے انتہا پسند خالصتانی گروپوں سے 16 ملین ڈالر کی مالی امداد حاصل کی تھی۔
سکسینہ نے کہا کہ “تفتیش کی ضرورت ہے جس میں شکایت کنندہ کے ذریعہ دیے گئے الیکٹرانک ثبوتوں کی فرانزک جانچ بھی شامل ہے۔” خط میں کہا گیا ہے کہ شکایت ایک وزیر اعلیٰ کے خلاف کی گئی ہے اور اس کا تعلق ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم سے موصول ہونے والی سیاسی رقم سے ہے۔
یہ اقدام لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سپریم کورٹ کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے پر غور کرنے سے ایک دن پہلے آیا ہے۔ کیجریوال دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے دن بھارتی مردوں اور خواتین کی ٹیموں…
یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…
ہریدوار کے دیویہ پریم سیوا مشن کے فلاحی منصوبوں کے لیے وقف اور چھترپتی شیواجی…
مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے ساتھ اتحاد سے کانگریس کا انکار، ریاستی صدر…
دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے سخت مقابلے میں جاپان کی…
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…