قومی

Delhi IGI Airport News: آئی جی آئی ایئر پورٹ کے دستے نے کیا ایمیگریشن ریکٹ کا پردہ فاش، میکسیکو کے راستے امریکہ بھیجنے کے نام پر لوگوں کو دیتے تھے دھوکہ

Delhi IGI Airport News: دارالحکومت دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹیم نے ایک ایمیگریشن ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایئرپورٹ پرایمیگریشن ریکٹ کے ایک ایجنٹ کوایک مسافرکے ساتھ گرفتارکیا۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ پر تعینات سیکورٹی افسران نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے ایف آئی آر نمبر431/23 تاریخ 21 جولائی 2023 یو/ایس 420/468/471  آئی پی سی ایکٹ کے تحت درج معاملے کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ افسران کے مطابق، ایمیگریشن ریکٹ کے ایجنٹ لوگوں کو میکسیکوکے راستے امریکہ بھیجنے کے نام پرٹھگی کرتے تھے۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ کے افسران نے پکڑمیں آئے ملزمین کی تصویر بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔

اس کے علاوہ ایمیگریشن فراڈ میں شامل ایجنٹوں کے خلاف اپنی سخت مہم کو جاری رکھتے ہوئے، آئی جی آئی ایئرپورٹ کی ٹیم اکیلے جولائی کے گزشتہ ایک ماہ میں 8 الگ الگ معاملوں میں 10 اور ایجنٹوں کو گرفتارکرنے میں کامیاب رہی ہے۔ افسران نے کہا کہ آئندہ جی-20 سمٹ کے مد نظر، آئی جی آئی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کی ٹیم آئی جی آئی ایئرپورٹ پر سرگرم دلالوں کے خلاف سرگرم ہے اور اس طرح، اب تک (31 جولائی تک) دلالی کے کل 192 معاملے درج کئے گئے ہیں۔

پی ایس آئی جی آئی ایئرپورٹ کے افسران کے مطابق، اس سال 2023 میں تب 246 اشخاص کو گرفتار کیا گیا اور 152 گاڑیاں ضبط کی ہیں۔ اس کے علاوہ اس سال 31.07.2023  تک دھوکہ دہلی/جعل سازی کے 138 معاملے بھی درج کئے گئے اور 202 اشخاص کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  Modi Surname Defamation Case: راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے ملی بڑی رات، سزا پر عدالت نے لگائی روک، بحال ہوگی لوک سبھا کی رکنیت

پہلے بھی ہوا ہے ایسے ریکٹ کا پردہ فاش

جون کے مہینے میں ٹیم نے سری لنکائی شہریوں کو دھوکہ دے کر ہندوستان کے راستے بیرون ملک بھیجنے کے الزامات میں دو ایجنٹوں کو گرفتار کیا تھا۔ وہیں آئی جی آئی ایئر پورٹ پر کچھ دنوں پہلے ہی بیرون ملک سے آئے سونے کی کھیپ بھی پکڑی تھی۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ پر ہی 21 جون کو سی آئی ایس ایف نے ایک مشتبہ مسافرکو پکڑا تھا۔ مذکورہ مشتبہ مسافر کے پاس سے تقریباً 1597 گرام سونے کا پیسٹ برآمد ہوا تھا۔ وہ شخص دبئی سے ایئر انڈیا کی فلائٹ سے ہندوستان پہنچا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

3 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

3 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

4 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

4 hours ago