بھارت ایکسپریس۔
Sara Alia khan Was Kareena Kapoor Fan: سیف علی خان اپنے چاروں بچوں کے بہت قریب ہیں۔ امرتا سنگھ اورسیف علی خان کو الگ ہوئے کئی سال ہوچکے ہیں، لیکن وہ اپنے بچوں سے ملتے رہتے ہیں اوران کے ساتھ ٹائم اسپینڈ کرتے رہتے ہیں۔ سارہ علی خان اورابراہیم علی خان کی اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپورخان سے اچھی بانڈنگ ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک بار خود امرتا سنگھ بیٹی سارہ علی خان کو کرینہ کپور سے ملوانے لے کرگئی تھیں۔ حالانکہ اس وقت کرینہ کپور خان اور سیف علی خان ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے تھے۔
کرینہ کپورخان فلم کبھی خوشی کبھی غم میں پو کا کردارنبھاکرہرجگہ چھا گئی تھیں۔ ان کا پوکا کردارسبھی کو بہت پسند آیا تھا۔ سارہ علی خان بھی بچپن میں پو کی بہت بڑی فین تھی۔ انہیں کرینہ کپورخان سے ملوانے کے لئے امرتا سیٹ پرگئی تھیں۔
کرینہ کپور خان کے ساتھ کلک کرائی تھی تصویر
کافی ودھ کرن میں کرینہ کپورخان نے انکشاف کیا تھا کہ کبھی خوشی کبھی غم کے ٹرائل کے دوران امرتا سنگھ اپنی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ آئی تھیں۔ سارہ علی خان اپنی ماں کے پیچھے چھپ رہی تھیں۔ امرتا نے مجھ سے کہا کہ سارہ علی خان کو آپ کے ساتھ تصویرچاہئے۔ وہ آپ کی بہت بڑی فین ہے۔ اسے آپ کا پو کا کرداراوریوآرمائی سونیا بہت پسند ہے۔ اس کے بعد کرینہ کپور خان نے سارہ علی خان کے ساتھ تصویرکھنچوائی تھی۔ واضح رہے کہ تب تک امرتا سنگھ اورسیف علی خان کا طلاق نہیں ہوا تھا۔ اس کے کچھ سالوں کے بعد دونوں کے درمیان سب ٹھیک نہیں رہا اور دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ لیا تھا۔
سال 2012 میں سیف علی خان-کرینہ کپور کی ہوئی شادی
کبھی خوشی کبھی غم کے دوران سارہ علی خان کی سال 2001 میں کرینہ کپورسے ملاقات ہوئی تھی، جس کے تین سال بعد سیف علی خان اور امرتا کا طلاق ہوگیا تھا۔ سال 2007 سے سیف علی خان اورکرینہ کپورنے ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا اورسال 2012 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ اب سیف علی خان اور کرینہ کپوردوبیٹوں کے والدین ہیں۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…