قومی

Delhi High Court seeks the response of CBI on Manish Sisodia Case: دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو بھیجا نوٹس، منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر طلب کیا جواب

Delhi Excise Case: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر جمعرات کو سماعت کے بعد دہلی شراب پالیسی معاملے پر سی بی آئی سے جواب طلب کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کے لئے 20 اپریل کی تاریخ طے کی ہے۔ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ فی الحال، وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ دہلی حکومت کی شراب پالیسی میں بے ضابطگی سے متعلق ایک معاملے میں راؤز ایوینیو کورٹ کے فیصلے کو منیش سسودیا نے چیلنج دیا تھا۔

دراصل، 31 مارچ کو راؤزایوینیو کورٹ کے خصوصی جج ایم کے ناگپال نے شراب پالیسی سے متعلق معاملوں میں دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت عرضی خارج کردی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ پہلی نظرمیں منیش سسودیا پرمجرمانہ سازش لگتا ہے۔ اس وقت ان کی رہائی سے جاری جانچ متاثرہوسکتی ہے۔ سی بی آئی کا الزام ہے کہ منیش سسودیا نے مجرمانہ سازش میں سب سے اہم اور بڑا کردار نبھایا۔

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے راؤزایوینیوکورٹ کے اس رخ کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج منیش سسودیا کی عرضی پر سماعت ہوئی ہے۔ اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی سے اس مسئلے پر جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ اب اس مسئلے پر 20 اپریل کو ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی، تب تک منیش سسودیا کو جیل میں ہی رہنا ہوگا۔

راؤز ایوینیو کورٹ کے خلاف کھٹکھٹایا ہائی کورٹ کا دروازہ

اس سے قبل، دہلی شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے خلاف جومعاملہ درج کیا تھا، اس میں بھی عدالت نے انہیں راحت دینے سے انکار کردیا تھا۔ عدالت نے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت پر سماعت کے بعد انہیں 17 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ای ڈی نے 5 اپریل 2023 کو منیش سسودیا کی عدالتی حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش کیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

12 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

45 minutes ago