-بھارت ایکسپریس
Lok Sabha Adjourned: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آخری دن لوک سبھا کی کارروائی مختلف معاملوں کے چلتے ملتوی ہوگئی ہے ۔ راجیہ سبھا کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی گی ہے ۔ جمعرات کو بجٹ اجلاس کے آخری دن، اڈانی معاملے کی جانچ کے لیے جے پی سی کی تشکیل کے مطالبے پر لوک سبھا میں کافی ہنگامہ ہوا۔ جمعرات کی صبح 11 بجے جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی، جیسے ہی اوم برلا نے سیشن کے دوران ہونے والے کاموں کی جانکاری دینا شروع کی، کالے لباس میں ملبوس کانگریسی ممبران اسمبلی ویل پر آگئے اور جے پی سی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگانے لگے۔ اجلاس کے دوران کئے گئے کام کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے ہنگامہ کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ ان کا طرز عمل اور برتاؤ پارلیمنٹ اور ملک کے لئے صحیح نہیں ہے۔ یہ ایوان کے لیے اور ملک کے جمہوری نظام کے لیے مناسب نہیں ہے۔
کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتیں جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک ‘ترنگا مارچ’ نکالیں گی۔ اس ترنگا یاترا میں ڈی ایم کے، سماج وادی پارٹی، آر جے ڈی اور این سی پی جیسی ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ اور کانگریس کے علاوہ بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ صبح 11.30 بجے اپنا مارچ شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں وقار کا خیا ل رکھنا ضروری ہے، لیکن ایوان میں جس طرح کا طرز عمل (ویل میں آنے کے بعد ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی) کیا جا رہا ہے وہ بالکل بھی مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر موضوع پر بحث اور مکالمے کے لیے تیار ہیں، ایوان کو رات گئے تک چلایا گیا اور انہیں بولنے کے لیے کافی وقت بھی دیا گیا۔ لیکن ایوان کے وقار کو مجروح کیا جا رہا ہے جو کہ ہرگز مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنا مناسب نہیں ہے۔
-بھارت ایکسپریس
برہمن سمرپت برہمن مہاسبھا نامی تنظیم پولیس اسٹیشن کے سربراہ راجیو شرما کو اعزاز سے…
جھارکھنڈ میں این ڈی اے 6 سیٹوں پر آگے ہے اور انڈیا الائنس 3 سیٹوں…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے…
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اس بار ضمنی انتخاب میں قسمت آزمائی کی ہے…
گیا ضلع کی بیلا گنج سیٹ پر اس بار بھی این ڈی اے اورانڈیا اتحاد…
اتر پردیش کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ…