-بھارت ایکسپریس
مشہور یو ٹیوبر ارمان ملک کے گھرکلکاری گونجی ہے۔ ان کی اہلیہ کرتیکا ماں بن گئی ہیں۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے ہیں، بلکہ خود یو ٹیوبرارمان ملک نے فینس کو بتایا ہے۔ ارمان ملک کی دوسری بیوی کرتیکا ملک پہلی بار ماں بن گئی ہیں۔ یو ٹیوبر نے تصویر شیئر کرکے فینس کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ان کے گھر بیٹی آئی ہے یا بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
مشہوریوٹیوبرارمان ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کچھ خاص تصاویرشیئرکرتے ہوئے فینس کے ساتھ یہ خوشخبری شیئرکی ہے۔ جیسے ہی ارمان ملک نے یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا، ویسے فینس نے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔
خاص تصاویر کے ساتھ شیئر کی خوشخبری
ارمان ملک نے 10 تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ‘ ‘فائنلی گولو (کرتیکا) ماں بنیں۔ کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ لڑکا ہے یہ لڑکی؟ اور آپ لوگوں کی دعاؤں سے دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔‘‘ ارمان ملک نے جیسے ہی یہ پوسٹ شیئر کیا، ویسے ہی فینس نے جوڑے کو مبارکباد دینا شروع کردیا۔ وہیں فینس نے یہ اندازہ بھی لگایا کہ کرتیکا نے بیٹے کو جنم دیا ہے یا بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بیبی کا چہرہ دیکھنے کے لئے فینس بیتاب
ارمان ملک کے فالورس اب بیبی کا چہرہ دیکھنے کے لئے بیتاب نظر آرہے ہیں۔ ان کے فینس گھرمیں آئے ننھے مہمان کی خبر سے کافی خوش ہیں اور اب ان کے بچے کی تصویر آنے کے بعد بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
پہلی بار ماں بنیں کرتیکا ملک
ارمان ملک می دوسری ماں مرتیکا ملک کا یہ پہلا بچہ ہے۔ ان کا تین بار مسکیریج ہوچکا ہے۔ اپنے بلاگس میں وہ کئی بار اس درد کو فینس کے ساتھ شیئر کرچکی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ہی کرتیکا کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں ساپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ حالانکہ انہیں علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا اور وہ گھر واپس آگئی تھیں، جس کا بلاگ بھی انہوں نے شیئر کیا تھا۔
پہلی بیوی پائل جڑواں بچوں کو جنم دیں گی
اطلاعات کے مطابق ارمان ملک کی پہلی بیوی پائل ملک بھی دو جڑواں بچوں کو جنم دینے والی ہیں۔ ارمان ملک کی پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام چرایو ہے۔
-بھارت ایکسپریس
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…