انٹرٹینمنٹ

Kiccha Sudeep: الیکشن نہیں لڑوں گا لیکن بی جے پی پارٹی کے لئے تشہیر کروں گا کنڑ فلموں کے اداکار کچا سدیپ نے کہی چونکانے والی بات

Kiccha Sudeep: کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کنڑ فلم کے اداکار کچا سدیپ کا ایک  چونکا دینے والا  بیان سامنے  آیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کے لئے تشہیر کریں گے اور اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ  وہ بی جے پی کے امیدوار کے طور الیکشن نہیں لڑیں گے،بنگلور ایئر پورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا وہ صرف بی جے پی کے لئے تشہیر کریں گے، الیکشن نہیں لڑیں گے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، بی جے پی ذرائع نے پہلے کہا تھا کہ اداکار کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوں گے یا نہیں ابھی کچھ  واضح نہیں ہوا ہے۔ کرناٹک کے وزیر ٹرانسپورٹ بی سیرامولو نے کہا کہ اداکار کی شمولیت سے بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔
بی جے پی کو ان کی حمایت سے پارٹی کو بہت فائدہ ہوگا۔کرناٹک کے وزیر نے کہا کہ فنکاروں اوردیگر پارٹیوں کے بہت سے لیڈروں کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔

  سدیپ کنڑ فلموں کے ایک مشہور اداکار ہیں اور بنیادی طور پر کنڑ فلموں میں کام کرتے ہیں، لیکن انہوں نے ہندی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ انہوں نے بلاک باسٹر باہوبلی میں بھی کیمیو کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے ،کچا سدیپ جنوبی ہندوستانی فلمو ں کے ہی نہیں بلکہ ہندی فلم انڈسٹری کے بھی مقبول ترین چہرہ ہیں، انہوں نے فلم ‘پھونک’سے بالی ووڈ میں ڈبیو کیا تھا، سلمان خان کی فلم ‘دبنگ ٹو’ میں انہوں نے ولین کا کردار ادا کیا تھا۔
   اجے دیوگن اور سدیپ کے بیچ بحث

قابًْٖل  ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اور ساؤتھ فلموں کے اسٹار کچا سدیپ کے درمیان ہندی زبان کو لے کر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی۔ دراصل، کچا سدیپ کے ایک انٹرویو کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے ہندی زبان کے لیے کہا تھا کہ یہ ہماری قومی زبان نہیں ہے۔

کچا سدیپ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اجے دیوگن نے کہا تھا کہ اگر ہندی ہماری قومی زبان نہیں ہے تو آپ اپنی مادری زبان کی فلموں کو ہندی میں ڈب کرکے ریلیز کیوں کرتے ہیں؟ ہندی ہماری مادری زبان اور قومی زبان تھی، ہے اور رہے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،ٹرین میں آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین کے کود گئے مسافر،ایک درجن سے زیادہ کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

28 seconds ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

31 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

1 hour ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago