Delhi Fire: دہلی کے علاقے میور وہار فیز 2 میں نیلم ماتا مندر کے قریب یونیفارم بنانے والی دکان اور کیفے میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ میور وہار فیز 2 کے پاکٹ بی میں واقع کیفے یانک اور یونیفارم شاپ میں لگی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 25 فائر ٹینڈر گاڑیوں کو اس پر قابو پانے کے لیے روانہ کیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دہلی فائر سروس کے ڈپٹی چیف فائر آفیسر ایس کے دُوا نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا کہ 25 فائر ٹینڈر گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے طویل کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کے عملے نے عمارت میں پھنسے ایک شخص کو تیسری منزل سے بحفاظت باہر نکالا۔
زخمی فائر مین کو کرایا گیا اسپتال میں داخل
ڈپٹی چیف فائر آفیسر ایس کے دُوا نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ کل رات 11.40 بجے پیش آیا۔ فون کرنے والے نے بتایا تھا کہ میور وہار فیز ٹو میں واقع کیفے شاپ میں آگ لگ گئی ہے۔ جب تک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے، آگ عمارت کی تینوں منزلوں تک پھیل چکی تھی۔ آگ بجھانے کے دوران دہلی فائر سروس کا ایک فائر مین زخمی ہوگیا۔ فائر مین کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ عمارت میں وینٹیلیشن کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے آگ پھیلی۔ جس کمپلیکس میں آگ لگی وہاں 25 سے 30 دکانیں ہیں۔ آگ سے 12 سے 15 دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔ آگ پر ابھی قابو پالیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…