قومی

Gujarat Road Accident: گجرات میں بڑا سڑک حادثہ، احمد آباد وڈودرا ہائی وے پر ٹرک اور بس میں تصادم، 5 ہلاک

Gujarat Road Accident: گجرات میں آنند کے قریب احمد آباد وڈودرا ایکسپریس ہائی وے پر ٹرک اور لگژری بس کے درمیان تصادم ہوا۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مہاراشٹر سے راجستھان جارہی بس پیچھے سے ٹکرانے کے باعث حادثہ کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے اس میں سوار لوگ نیچے پھنس گئے۔ آنند فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس سمیت ہنگامی خدمات نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی۔

راجستھان جا رہی تھی بس

آپ کو بتا دیں کہ حادثے کا شکار لگژری بس مہاراشٹر سے راجستھان جا رہی تھی۔ حادثہ صبح تقریباً 4:30 بجے پیش آیا۔ حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ تین دیگر نے ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو آنند ضلع کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا۔ جہاں دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پنکچر ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی بس

پولیس کے مطابق راجستھان جانے والی بس ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے ہائی وے کے کنارے کھڑی تھی۔ بس ڈرائیور، کلینر اور مسافر بس کے نیچے کھڑے تھے کہ انہیں پیچھے سے آنے والے ٹرک نے ٹکر مار دی۔ اس المناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Fire: میور وہار کے ایک کیفے اور یونیفارم کی دکان میں لگی زبردست آگ، فائر مین زخمی

بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ جمعہ کو گجرات کے پٹن ضلع میں بھی ایک حادثہ پیش آیا تھا۔ بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں بس کا ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی شامل ہے۔ اس دوران وہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

58 minutes ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

2 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

3 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

3 hours ago