قومی

India Alliance in Ambani’s Wedding: گاندھی خاندان کو چھوڑ کر اننت رادھیکا کی شادی میں پہنچا پورا انڈیا اتحاد، جانئے پروگرام میں کس کس نے کی شرکت؟

India Alliance in Ambani’s Wedding: ملک کے معروف بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ملک بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب میں کئی بڑے لیڈروں نے بھی شرکت کی لیکن ان میں کئی چہرے حیران کن بھی ہیں۔ یہ وہ چہرے ہیں جنہوں نے لوک سبھا انتخابات میں امبانی خاندان پر شدید حملہ کیا تھا۔ الیکشن کے دوران مکیش امبانی پر الزامات لگانے والے کئی رہنما تھے لیکن ان کے بیٹے کی شادی کے موقع پر وہ شادی کا دعوت نامہ لے ان کے گھر کر پہنچے۔ تاہم گاندھی خاندان نے اس شادی میں شرکت نہیں کی۔

راہل گاندھی 14 جولائی کو این سی پی لیڈر شرد پوار کی دعوت پر ممبئی میں تھے، لیکن وہ امبانی خاندان میں ہونے والی شادی کی تقریب میں نہیں گئے۔ اگر راہل چاہتے تو 12 جولائی کو ہونے والی شادی میں شرکت کر سکتے تھے۔ نیوز رپورٹ کے مطابق جہاں ایک طرف گاندھی خاندان تقریب سے دوری برقرار رکھے ہوئے تھا، وہیں انڈیا کے اتحادی شراکت دار شادی کی تقریب میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ پہنچے۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی شادی میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نے انہیں ذاتی سطح پر شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی، اس لیے شادی کا حصہ بننا ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul vs BJP: راہل گاندھی نے ٹرمپ پر ہوئےحملے پر کیا اظہار تشویش، بی جے پی نے کہا – ‘انہوں نے وزیر اعظم مودی کے خلاف تشدد کی حوصلہ افزائی کی’

مہاراشٹرا میں اپنا عظیم مقام رکھنے والے شرد پوار بھی اننت رادھیکا کی شادی میں پہنچے۔ وہیں بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو  اور والد لالو پرساد یادو اور ان کی اہلیہ رابڑی دیوی بھی شادی کی تقریب میں اننت رادھیکا کو آشیرواد دینے پہنچے۔ امبانی کو نریندر مودی کا دوست کہنے والے لالو پرساد یادو بہار سے نجی جیٹ میں ممبئی شادی کی تقریب میں پہنچے۔ یہی نہیں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو بھی اننت رادھیکا کی شادی کے لیے ممبئی پہنچے۔ تمام لیڈروں کی آمد کے بعد ایسا مانا جا رہا ہے جیسے یہ انڈیا الائنس کی اہم میٹنگ ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

22 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

48 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

1 hour ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago