قومی

Recovery Notice to Arvind Kejriwal: دہلی حکومت کی ڈی آئی پی نے بڑھائی کیجریوال کی پریشانی، بھیج دیا 164 کروڑ ریکوری نوٹس

Recovery Notice to CM Arvind Kejriwal: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دہلی حکومت (Delhi Government) کے ہی ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلیسٹی (ڈی آئی پی) سکریٹری نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 164 کروڑ روپئے کا ریکوری نوٹس بھیجا ہے۔ ریکوری نوٹس میں اس رقم کو 10 دنوں کے اندر جمع کرانے کو بھی کہا گیا ہے۔

اس سے قبل، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے دہلی کے چیف سکریٹری کو سال 2016-2015 کے دوران سرکاری اشتہارات کی آڑ میں شائع کئے گئے سیاسی اشتہارات کے لئے اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی سے 97 کروڑ روپئے وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔ اب ایل جی کے حکم کے بعد دہلی حکومت کے ہی ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلسٹی نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس نوٹس نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔ نوٹس کے مطابق، 10 دنوں کے اندر اس رقم کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

عام آدمی پارٹی کی جائیداد ہوسکتی ہے قرق

ذرائع کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلیسٹی نے جو نوٹس جاری کیا ہے، اس میں رقم پر لگایا گیا سود بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال متعینہ وقت میں اس رقم کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو لیفٹیننٹ گورنر کے گزشتہ حکم کے مطابق، مقررہ وقت میں کارروائی کی جائے گی۔ اس کے تحت پارٹی کی جائیداد بھی قرق کی جاسکتی ہے۔ دوسری طرف، اس ریکوری نوٹس کے بعد ابھی تک دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت یا کسی لیڈر نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Nupur Sharma got arms license: پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی نوپور شرما کو دہلی پولیس نے دیا ہتھیار کا لائسنس

ایل جی کی طرف سے پہلے بھی بھیجا گیا تھا نوٹس

ذرائع کے مطابق، 31 مارچ 2017 تک سیاسی اشتہارات پر 99.31 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے اور اس رقم پر 64.31 کروڑ جرمانہ سود کے طور پر عائد کیا گیا ہے۔ اس کے بعد دونوں کو ملاکر کل رقم 163.62 کروڑ روپئے ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ جب گزشتہ سال دسمبر ماہ میں ایل جی کی طرف سے نوٹس بھیجا گیا تھا تو عام آدمی پارٹی نے اسے ‘لو لیٹر’ قرار دیا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے تب الزام لگایا تھا کہ ایل جی وی کے سکسینہ نے بی جے پی کے حکم  پر نوٹس جاری کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago