قومی

Fake YouTube Channels: جعلی خبریں پھیلانے والے 6 یوٹیوب چینلز پر ایکشن

Fake YouTube Channels: اطلاعات و نشریات کی وزارت کے پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ نے چھ یوٹیوب چینلز کا پردہ فاش کیا ہے، جو ہندوستان میں مربوط طریقے سے کام کر رہے تھے اور غلط معلومات پھیلا رہے تھے۔ فیکٹ چیک یونٹ نے ان چینلز کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کا پردہ فاش کرنے کے لیے چھ الگ الگ ٹوئٹر تھریڈز جاری کیے جن میں 100 سے زیادہ حقائق کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ معلومات کے مطابق یہ یوٹیوب چینل گمراہ کرنے کے لیے ٹی وی چینلز کے اینکرز کی تصاویر، کلک بیٹ اور سنسنی خیز تھمب نیلز کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ ہیں جھوٹ پھیلا رہے چھ یوٹیوب چینل

وزارت نے بتایا کہ جن چینلوں پر کارروائی کی گئی ہے ان کے نام ہیں نیشن ٹی وی، سروکار بھارت، نیشن 24، سمواد سماچار، سوارنم بھارت اور سمواد ٹی وی۔ ان فیک یوٹیوب چینلز نے انتخابات، سپریم کورٹ آف انڈیا اور پارلیمنٹ آف انڈیا میں کارروائی، حکومت ہند کے کام کاج وغیرہ کے بارے میں جعلی خبریں پھیلائی ہیں۔ مثالوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر پابندی کے بارے میں جھوٹے دعوے اور غلط بیانات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- YouTube removed 3 channels spreading fake news : یوٹیوب نے جعلی خبریں پھیلانے والے 3 چینلز کو ہٹا یا، حکومت نے دی تھیں ہدایات

سنسنی خیز تھمب نیلزکرتے ہیں استعمال

ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ چینلز جعلی، کلک بیٹ اور سنسنی خیز تھمب نیلز اور ٹی وی چینلز کے ٹیلی ویژن نیوز اینکرز کی تصاویر کا استعمال کر رہے تھے تاکہ ناظرین کو یقین ہو کہ خبریں مستند ہیں۔ ان چینلز کے تقریباً 20 لاکھ سبسکرائبر تھے اور ان کے ویڈیوز کو 51 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

یوٹیوب سے کارروائی کرنے کو کہے گی وزارت

ایک اہلکار نے بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے یہ دوسری کارروائی ہے، جس میں پورے چینلز کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ یہ چھ چینلز ایک مربوط ڈس انفارمیشن نیٹ ورک کے حصے کے طور پر کام کرتے پائے گئے۔ وزارت اب یوٹیوب سے ان کے خلاف کارروائی کرنے کو کہے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…

8 hours ago

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

8 hours ago

جشنِ یومِ سر سید پر محمد ادیب کی علیگ برادری سے جذباتی اپیل، ’’صرف جشن نہیں، سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں‘‘

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…

8 hours ago

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…

8 hours ago

Italy Protests: اٹلی میں جنریشن الفا کا ہنگامہ، 4,400 کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر، میلونی نے کسے ٹھہرایا ذمہ دار؟

ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…

9 hours ago