قومی

Arvind Kejriwal Arrest: کیجریوال نے اگر استعفیٰ دیا تو کون ہوگا دہلی کا وزیر اعلیٰ؟ یہاں جانئے تفصیل

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کی شام گرفتارکرلیا ہے۔ ای ڈی نے انہیں دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتارکیا ہے اور اب انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت سے اگرراحت نہیں ملتی ہے تو انہیں جانا پڑسکتا ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے تمام لیڈران مسلسل دعوے کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ کیجریوال وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ جیل سے ہی حکومت چلائیں گے۔ تاہم جیل ضابطے کے مطابق یہ عملی طورپرممکن نہیں ہے۔ ایسے میں اگرکیجریوال کو استعفیٰ دینا پڑتا ہے تو ان کی جگہ دہلی میں آخر کون وزیراعلیٰ ہوگا؟

کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سے عام آدمی پارٹی کے لیڈراور دہلی حکومت میں وزیرسوربھ بھاردواج اورآتشی مارلینا نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وزیراعلیٰ عہدے سے کیجریوال استعفیٰ نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ وہ ہیں اور وہی رہیں گے۔ جیل سے ہی حکومت چلائیں گے۔ اس بات کو اسمبلی اسپیکررام نواس گوئل نے بھی واضح کردیا ہے کہ اروند کیجریوال وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ حالانکہ جیل میں جانے پروزیراعلیٰ کو استعفیٰ دینے کا کوئی التزام نہیں ہے، لیکن جیل میں رہ کرحکومت چلانے کی ملک میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

کون بنے گا دہلی کا وزیراعلیٰ؟

جیل مینوئل کے مطابق، جیل سے حکومت چلانا آسان نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ کا کام صرف کاغذ اور فائل پردستخط کرنا نہیں ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ کے ذمہ کئی سارے کام ہوتے ہیں، جس میں افسران سے مشورہ کرنا، کابینہ میٹنگ کرنا اور ایڈوکیٹ جنرل سے مشورہ لینا ہے۔ جیل میں رہتے ہوئے یہ سارے کام عملی طورپرممکن نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں اروند کیجریوال کو اگر وزیر اعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینے کی ضرورت پڑتی ہے تو پھر کون دہلی کا وزیراعلیٰ بنے گا؟

عام آدمی پارٹی کے تین لیڈران جیل میں

اروند کیجریوال کی گرفتاری سے پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے تین بڑے لیڈران جیل میں ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈراور سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، سابق وزیر ستیندر جین اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ جیل میں ہیں۔ اس کے سبب عام آدمی پارٹی پہلے سے قیادت کے بحران سے جدوجہد کر رہی ہے اوراب اروند کیجریوال کی گرفتاری سے مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تواروند کیجریوال کو استعفیٰ دینے کی نوبت آتی ہے تو پھردہلی حکومت میں وزیرآتشی مارلینا اورگوپال رائے میں سے کسی ایک کو وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔

آتشی اورگوپال رائے میں سے کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

گوپال رائے اورآتشی مارلینا دونوں ہی کیجریوال کے قابل اعتماد مانے جاتے ہیں۔ گوپال رائے عام آدمی پارٹی کے بانی اراکین میں سے ہے اور وہ انا آندولن کے وقت سے کیجریوال کے ساتھ وابستہ تھے۔ کیجریوال کی قیادت میں بنی تینوں ہی حکومت میں گوپال رائے وزیر رہے ہیں۔ وہ عام آدمی پارٹی کی دہلی میں کمان سنبھال رہے ہیں اور لو پروفائل رہنے والے لیڈران میں انہیں شمارکیا جاتا ہے۔ وہیں، دہلی حکومت میں تعلیم اور خزانہ کی ذمہ داری سنبھال رہیں آتشی مارلینا کو کیجریوال کے قریبی لیڈران میں شمارکیا جاتا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی خاتون چہرہ ہیں اور دہلی میں کیجریوال کی تعلیم ماڈل کے پیچھے ان کا اہم رول رہا ہے۔ آتشی نے 2019 میں مشرقی دہلی سے لوک سبھا الیکشن لڑا تھا، لیکن ہارگئی تھیں۔ 2020 میں آتشی مارلینا پہلی بارایم ایل اے منتخب ہوئیں۔ منیش سسودیا کے جیل جانے اورکابینہ سے استعفیٰ دینے کے بعد وہ وزیربنی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago