انٹرٹینمنٹ

Ananya Panday’s cousin Alanna Panday is going to become a mother soon : الانا پانڈے نے شیئر کی انتہائی گلیمرس اور بولڈ تصاویر، الانا پانڈے کےبے بی شاور میں پہنچی بپاشا باسو

اننیا پانڈے کی کزن اور یوٹیوبر الانا پانڈے جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ گزشتہ سال مارچ میں الانا پانڈے نے ہندو رسم و رواج کے مطابق آئیور میک کرے سے شادی کی تھی ۔ اب شادی کے تقریباً ایک سال بعد یہ جوڑا والدین بننے جا رہا ہے۔انٹرنیٹ سنسنیشن اور ماڈل ایلانا پانڈے نے 16 مارچ 2023 کو اپنے منگیتر آئیور میک کرے کے ساتھ شادی کرلی تھی ۔ دلہن، الانا، چکی پانڈے اور ڈیانا پانڈے کی بیٹی ہے۔

بدھ کو الانا پانڈے نے سوشل میڈیا پر ہونے والے بچےکا جیندڈر کا انکشاف کیا تھا۔ چنانچہ جمعرات کو پانڈے خاندان نے الانا پانڈے کے لیے ایک بے بی شاور پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں کئی بڑے فلمی ستاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اننیا پانڈے کے رومڈبوائے فرینڈ آدتیہ رائے کپور بھی نظر آئے۔

  بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور اپنی بیٹی دیوی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ پاپارازی کے سامنے اپنی بیٹی کا چہرہ چھپاتے ہوئے نظر آتی  ہیں۔ لیکن اس بار جب انہوں نے دیوی کو پاپرازی سے متعارف کرایا۔وہیں انہوں نے دیوی کے ساتھ ایک فیملی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد نہ صرف مداح بلکہ مشہور شخصیات بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیار لٹاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
کرن سنگھ گروور اور بپاشا باسو اپنی بیٹی دیوی کے ساتھ

کرن سنگھ گروور اور بپاشا باسو اپنی بیٹی دیوی کے ساتھ الانا پانڈے کے بے بی شاور میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ دونوں کو اپنی بیٹی کو پاپارازی سے ملواتے ہوئے دیکھا گیا اور بنگالی میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دیوی سفید رنگ کے فراک میں پیاری گڑیا لگ رہی تھی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں بپاشا اور کرن نے اپنی بیٹی دیوی کی مکھے بھات رسم کے لیے ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔جس کی ایک ویڈیو جوڑے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ کلپ میں نہ صرف بپاشا اور کرن بلکہ بیٹی دیوی بھی ایتھینک لباس پہنے نظر آئیں۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2016 میں بپاشا باسو نے اداکار کرن سنگھ گرووال سے شادی کی تھی ۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو جِسم، راز، راز 3 اور دھوم 2 جیسی فلموں میں کام کرنے والی بپاشا ان دنوں فلمی دنیا سے دور ہیں۔ کرن سنگھ گروور حال ہی میں ہریتک روشن کی فلم فائٹر میں نظر آئے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

9 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

9 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

9 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

10 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

10 hours ago