بھارت ایکسپریس۔
Delhi Budget 2024 Announcement: دہلی کے وزیرخزانہ آتشی مارلینا نے پیر(4 مارچ) کو کیجریوال حکومت کا 10واں بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں تعلیم کے لئے 16,396 کروڑروپئے الاٹ کئے گئے ہیں۔ لوک سبھا الیکشن سے پہلے پیش ہوئے اس بجٹ میں خواتین کوخاص تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ کیجریوال حکومت اب دہلی میں ہرخاتون کو1000 روپئے دے گی۔ 18 سال سے اوپرکی ہرخاتون کو ہرماہ 1000 روپئے دیئے جائیں گے۔ کیجریوال حکومت چیف منسٹرمہیلا سمّان یوجنا کے تحت 1000 روپئے کی رقم دے گی۔
کیجریوال حکومت کا صحت بجٹ
دہلی حکومت نے صحت کا بجٹ 8685 رکھا ہے۔ 6215 کروڑ روپئے دہلی حکومت کے اسپتالوں کی نگرانی اورسہولیات کے لئے دیئے جائیں گے۔ وہیں 212 کروڑ روپئے محلہ کلینک کے لئے خرچ کئے جائیں گے۔ دہلی حکومت میں وزیرخزانہ آتشی نے بجٹ تقریرکے دوران سابق وزیرصحت ستیندرجین کا شکریہ ادا کیا اورایوان میں ستیندر جین زندہ آباد کے نعرے لگے۔
آتشی مارلینا نے اپنے بجٹ تقریرکی شروعات میں کیجریوال حکومت کی اب تک حصولیابیوں کا ذکرکیا۔ وزیرخزانہ آتشی مارلینا نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں دہلی کے لوگوں کی زندگی میں بہت تبدیلی ہوئی ہے۔ دہلی کے باشندوں نے مایوسی سے امید تک کا سفرطے کیا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ان دنوں میں لوگوں میں دہلی نے بدلتے اسکول، اسپتال اورسڑکیں دیکھی ہیں۔
آتشی نے رام راجیہ کا ذکر
دہلی کی وزیرخزانہ نے کہا، ”دہلی اپنے رام راجیہ کے خوابوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ آتشی نے یہاں ہرشخص کی آمدنی کا بھی ذکرکیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ آبادی والی ریاستوں میں ہرشخص آمدنی والے شہروں میں سب سے آگے ہے۔ دہلی کے تئیں ہرشخص کی آمدنی اب تک 4.62 لاکھ پہنچ گئی ہے۔ بجٹ سے پہلے دہلی حکومت کے وزیرخزانہ آتشی نے کہا کہ ہم لوگ رام راجیہ کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ ہم نے 9 سال میں دہلی میں ہرایک طبقے کی ترقی کی ہے۔ غریب فیملی کو مفت میں علاج مل رہا ہے۔ بجٹ پیش کرنے سے پہلے دہلی کے وزیرخزانہ آتشی مارلینا نے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی ماں سے آشیرواد بھی لیا۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…