قومی

JMI Launches New Engineering Courses: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں انجینئرنگ کے نئے کورسز لانچ،صرف ایک ٹسٹ کی بنیاد پر ملے گا داخلہ

ملک کے مشہور ومعروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بہت سے نئے B.Tech، M.Tech کورسز کا آغاز کیا ہے۔ یہ کورسز مختلف ڈومینز جیسے ایم ٹیک (ڈیٹا سائنس)، (سالڈ اسٹیٹ ٹیکنالوجی)، ایم ایس سی (اے ایل اور ایم ایل)، بی ٹیک (الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ)، الیکٹرانکس وغیرہ میں شروع کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی  بہت سے بی ٹیک، ایم ٹیک کورسز شروع کیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات آپ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی آفیشیل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ کورسز تعلیمی سیشن 2024-25 سے شروع ہوں گے۔اس سلسلے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے، آپ کو  جامعہ ملیہ اسلامیہ کی آفیشل ویب سائٹ پر جانا پڑے گا، جس کا پتہ ہے – jmicoe.in۔ یہاں سے آپ تفصیلات جان سکتے ہیں، اپ ڈیٹس جان سکتے ہیں اور اپلائی بھی کر سکتے ہیں۔

داخلہ JEE کی بنیاد پر ہوگا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ان کورسز میں داخلہ جے ای ای سکور کے ذریعے ہوگا۔ ان میں داخلہ کے فارم ان امتحانات کے نتائج آنےسے دس دن قبل جاری کیے جائیں گے۔ درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو 550 روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ تمام عمل اور اپ ڈیٹس صرف آن لائن ہی مل سکتے ہیں۔ صرف وہی امیدوار جو JEE میں منتخب ہوں گے جامعہ ملیہ کے انجینئرنگ کورس میں داخلہ لے سکیں گے۔

فیس کتنی ہوگی؟

امیدواروں کو داخلہ کے وقت اپنے JEE اسکور پیش کرنے ہوں گے۔ داخلہ صرف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ضابطے کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ یہ نئے شروع کیے گئے کورسز سیلف فنانس پروگرام کے تحت آتے ہیں۔ اس کے تحت بی ٹیک کورسز کی فیس 1,50,000 روپے اور ایم ٹیک کورسز کی فیس بڑھا کر 50,000 روپے کر دی گئی ہے۔ آپ ویب سائٹ پر جا کر جس کورس کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں اس کی تفصیلات جان سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Uniform Civil Code: ’بھارت کو متحد رکھنے کے لیے یکساں سول کوڈ ضروری‘، قومی سیمینار میں جسٹس سنجے کرول اور ماہرین نے پیش کی اپنی رائے

’بھارت کلیکٹو فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دارالحکومت دہلی میں ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔…

32 seconds ago

شمیم نکہت افسانہ مقابلے کے نتائج کا اعلان، 8 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 12 طلبہ انعامات کے لیے منتخب

جیوری ممبران، پروفیسرریشماں پروین، ڈاکٹرعشرت ناہید، ڈاکٹرپروین شجاعت، ڈاکٹر شبنم رضوی اور ڈاکٹر موسیٰ رضا…

21 minutes ago

Amit Shah Ambala Visit Plan: امت شاہ 5 نومبر کو انبالہ میں 800 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شہید یادگار کا کریں گے افتتاح

1857 کی پہلی جنگِ آزادی کے شہیدوں کی یاد میں قائم ’آزادی کی پہلی لڑائی…

24 minutes ago