بین الاقوامی

Israel-Palestine War: بنجامن نیتن یاہو کے رویے سے سخت ناراض ہیں اسرائیلی عوام، فلسطین جنگ کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بغاوت

فلسطین میں جنگ نہ روکنے سے متعلق پوری دنیا اسرائیل سے ناراض ہے۔ اسرائیل کے اندربھی جنگ کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے۔ ایک سروے کے مطابق، اسرائیل کے 53 فیصد شہری مانتے ہیں کہ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اپنی اقتدار کے لئے غزہ جنگ کو لمبا کھینچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جنگ کے شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کی معیشت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اسرائیل کی عوام مہنگائی اور کساد بازاری کا شکار ہیں۔ اسرائیلی شہرتل ابیب میں حکومت کے خلاف کئی مظاہرے ہو چکے ہیں، اس رپورٹ نے بنجامن نیتن یاہوحکومت کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی چینل 13 کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، اسرائیلی شہریوں کا ماننا ہے کہ وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اقتدارمیں بنے رہنے کے لئے جان بوجھ کرجنگ کو لمبا کھینچ رہے ہیں۔ جب شہریوں سے پوچھا گیا کہ غزہ پراسرائیلی جنگ کو آگے بڑھانے کا نیتن یاہو کا مقصد کیا ہے؟ تو 35 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ یہ مکمل جیت یقینی کرنا تھا جبکہ 53 فیصد لوگوں کا ماننا تھا کہ یہ ان کے اپنے سیاسی مفاد کے لئے ہے۔

شہریوں کی ناراضگی کی وجہ

اس سے پہلے یرغمالیوں کی فیملی نے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوسے ملنے کی گزارش کی تاکہ یرغمالیوں کی صورتحال کے بارے میں پتہ چل سکے۔ یرغمالیوں کی فیملی حکومت سے جاننا چاہتی ہے کہ حماس کے ساتھ چل رہی بات چیت کا مستقبل کیا ہوگا۔ اسرائیلیوں کو یرغمالیوں کی رہائی پر سیز فائرکا مطالبہ کرنے کے باوجود نیتن یاہو ’مکمل جیت‘ پرزور دے رہے ہیں۔ فروری میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اس لڑائی کا مقصد غزہ پرمکمل جیت ہے اوراس کو حماس کے خاتمے کے بغیرحاصل نہیں کیا جاسکتا۔ ان سب کے درمیان حماس کی قید سے رہا ہوئے اویوا سیگیل نے میڈیا سے کہا، ”اگریرغمالیوں کو بچایا جاتا تو ہم نے اسرائیلی ریاست کو بچا لیا ہوتا اور یہی مکمل جیت ہوتی۔“

اپوزیشن نے لگائے الزام

اسرائیل کی اپوزیشن پارٹیوں نے جنگ سے متعلق نیتن یاہو پرالزام لگانے شروع کردیئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے سیریل بیٹنو پارٹی کے صدر ایوگڈورلبرمین کے حوالے سے لکھا، نتین یاہو کے ذریعہ غزہ میں جنگ کو اقتدار میں بنے رہنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ملک کے اندراورباہر سیزفائر سے متعلق بڑھتے دباؤ کے درمیان اسرائیلی اخبارہارٹیج نے بتایا کہ وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو لڑائی جاری رکھنے کے احکامات دیئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago