قومی

Delhi Assembly-Election 2025: اروند کیجریوال کا وزیراعظم مودی پر پلٹ وار،’عام آدمی پارٹی کو کوئی پوچھتا ہی نہیں اگر…‘

Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں جمعہ (3 جنوری) وزیراعظم نریندرمودی نے دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کنوینر اروند کیجریوال پر جم کرحملہ بولا۔ وہیں اس کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیراعظم مودی پر پلٹ وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کے ذریعہ زبردست اکثریت سے ملی حکومت کو وزیراعظم موی نے گالی دینے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرپانچ ہزارمحلہ کلینک بنوائے ہوتے توعام آدمی پارٹی کو کوئی نہیں پوچھتا۔

پریس کانفرنس کے دوران اروند کیجریوال نے کہا، “آج وزیراعظم مودی دہلی آئے تھے۔ 43 منٹ کی تقریر کی، جس میں زیادہ وقت تک ہمیں اور دہلی والوں کو گالی دیتے رہے۔ 2015 میں دہلی کے لوگوں نے دوحکومتیں منتخب کی تھیں۔ کچھ موضوع ایک حکومت کے ماتحت آتے ہیں، کچھ دوسری حکومت کے۔ مرکزمیں بی جے پی اوردہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی۔ 10 سال میں ہم نے اتنے کام کئے کہ بتانے میں کچھ گھنٹے لگ جائیں گے۔ تاہم جو بی جے پی کی حکومت منتخب کی تھی، اس نے ایک بھی ایسا کام نہیں کیا، جواپنے 43 منٹ کے خطا میں گنا سکتے۔  اس سے آج دہلی والوں کو صرف گالی دے کرگئے۔”

انہوں نے یہ بھی کہا، “دہلی نصف ریاست (ہاف اسٹیٹ) ہے، یہاں کام کرنے کی ذمہ داری دو حکومتوں کی ہوتی ہے۔ ایک ہماری حکومت ہے، دوسری مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے تو بہت کام کیا ہے، لیکن بی جے پی نے کوئی کام نہیں کیا، ہم نے تو اپنے کام گنائے ہیں، لیکن بی جے پی نے کوئی کام نہیں کیا۔ صرف دہلی والوں کو اور دہلی کی حکومت کو گالی دینے کے کا کام کیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں:  PM Modi Rally in Delhi: ’میں بھی اپنے لئے شیش محل بنا سکتا تھا، لیکن…‘ دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے وزیراعظم مودی نے کیجریوال پرنام لئے بغیرکیا بڑا حملہ

اروند کیجریوال نے مزید کہا، “بی جے پی نے اپنے سنکلپ پترمیں بڑی بڑی باتیں کیں۔ چارلاکھ جھگیاں ہیں اورپانچ سال میں صرف 4700  مکان بناتے ہیں۔ مطلب اس لحاظ سے 200 سال لگیں گے۔ وزیراعظم مودی وعدہ کرکے گئے تھے کہ پکّے مکان دوں گا، لیکن جھگیاں تڑوا دیں۔ ان کے لیڈرجھگی میں سونے جاتے ہیں اوراگلے دن جھگی تڑوا دیتے ہیں۔ بی جے پی والے 2030 میں یہ سبھی جھگیاں تڑوا دیں گے۔” انہوں نے یہ بھی کہا، “میں نے دہلی کے اندرپانچ سالوں میں 530 محلہ کلینک بنوائے وزیراعظم اگر5000 محلہ کلینک بنوا دیتے تودہلی میں ان کی واہ واہ ہوجاتی۔ دہلی کے اندرعام آدمی پارٹی اورکیجریوال کو کوئی پوچھتا ہی نہیں۔”

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Exit Poll 2025: کیا دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکیں گے اروند کیجریوال؟ اس قیاس آرائی کے بازار کے ڈیٹا میں بڑا انکشاف

اب دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ممبئی سٹہ بازار کی پیشین گوئی بھی سامنے آئی…

4 hours ago

Entertainment News: سورج بڑجاتیا نے سنایا’دیدی تیرا دیور دیوانہ‘ سے متعلق مزیدار قصہ، مادھوری نے کیاتھا سلمان کا میک اپ

’ہم آپ کے ہیں کون‘ایک میوزیکل-رومانٹک ڈرامہ ہے جو خاندان کے لیے اپنی محبت کو…

5 hours ago

Pariksha Pe Charcha 2025: پریکشا پہ چرچا پروگرام میں پی ایم مودی کے ساتھ دیپیکا پڈوکون سمیت کئی مشہور شخصیات ہوں گی شامل

سال 2025 میں منعقد ہونے والے پریکشا پہ چرچا پروگرام کا آٹھواں ایڈیشن 10 فروری…

5 hours ago

Delhi Election Exit Polls: ایگزٹ پول  کے مطابق دہلی میں کھل سکتا ہے کمل، کیجریوال نہیں بنا پائیں گے سرکار!

ایگزٹ پول کے اعداد و شمار حتمی نتائج نہیں ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے سرکاری…

6 hours ago